Ham Hussain as Walay Hain Manqabat Lyrics

Jaam e haq pilate hain ham Husain wale hain
Dil ko jagmagate hain ham Husain wale hain.

Raahe haq dikhate hain ham Hussain wale hain
Ishq ham sikhate hain ham Hussain wale hain.

Fatima ke lalon ka sadqa Aaj bhi ham loog
Karbala se paate hain ham Hussain wale hain

Lashkare yazeedi ham kasrat ke nahi Qail
Ham bahtar wale hain ham Hussain wale hain

جامِ حق پلاتے ہیں ہم حسین والے ہیں
دل کو جگمگاتے ہیں ہم حسین والے ہیں

راہِ حق دِکھاتے ہیں ہم حسین والے ہیں
عشق ہم سِکھاتے ہیں ہم حسین والے ہیں

فاطمہ کے لالوں کا صدقہ آج بھی ہم لوگ
کربلا سے پاتے ہیں ہم حسین والے ہیں

فاطمہ ، حسن ، حیدر کا وظیفہ پڑھ پڑھ کر
ناصبی بھگاتے ہیں ہم حسین والے ہیں

لشکرِ یزیدی ہم کثرت کے نہیں قاٸل
ہم بہتّر والے ہیں ہم حسین والے ہیں

دیکھ کر جواں مَردی مرتضیٰ کے شیروں کی
اعداء تھَرتھَراتے ہیں ہم حسین والے ہیں

عبّاس و علی اکبر ، زینب و علی اصغر
اِن سبھی کے نعرے ہیں ہم حسین والے ہیں

آج بھی مُحرّم میں یادِ کربلا میں ہم
محفلیں سجاتے ہیں ہم حسین والے ہیں

باطلوں کی ظُلمت سے خوف ہم نہیں کھاتے
قَصرِ ظُلم ڈھاتے ہیں ہم حسین والے ہیں

وقت کے یزیدوں سے آنکھوں سے ملا کر
آنکھ برملا یہ کہتے ہیں ہم حسین والے ہیں

Similar Posts