Goonjti Sham e Ghareeban ma Ye Zainab ki Sada Noha Lyrics 2025

گونجتی شام غریباں میں یہ زینب کی صدا

میرا کوئ نہ رہا

نہ رہے بھائ نہ بیٹے چھن گئ میری ردا

میرا کوئ نہ رہا

آسرے جس کے بہن چھوڑ کے آئ تھی وطن

میرے پردے کا جسے ماں نے بنایا ضامن

لب دریا میرے غازی کے ہوۓ بازو جدا

میرا کوئ نہ رہا

وہ جو اٹھارہ برس نوری حجابوں میں رہا

لوٹ کے آؤں گا میں جس نے تھا صغرا سے کہا

ہاۓ برچھی سے کلیجہ میرے اکبر کا چھدا

میرا کوئ نہ رہا

میرا غازی بھی گیا قاسم و اکبر بھی گئے

حر سا مہمان بھی گيا ابن مظاہر بھی گئے

کس کو غربت میں صدا دوں کربلا یہ تو بتا

میرا کوئ نہ رہا

ماں نے مقتل میں جسے دولہا بنا کر بھیجا

میرے قاسم کا بدن دشت میں پامال ہوا

بال کھولے ہوۓ روتی ہوئ لاشے سے کہا

میرا کوئ نہ رہا

وہ سکینہ کے جسے پیار تھا بابا سے بڑا

بعد بابا کے ملی جس کو طمانچوں کی سزا

در جو ظالم نے اتارے خون کانوں سے بہا

میرا کوئ نہ رہا

نہ رہے بھائ نہ بیٹے چھن گئ میری ردا

میرا کوئ نہ رہا

گونجتی شام غریباں میں یہ زینب کی صدا

میرا کوئ نہ رہا

Goonjti Sham e Ghareeban ma Ye Zainab ki Sada

Similar Posts