Mil Saka Na Jab Ali Akbar Ka Lasha Lyrics

مل سکا نہ جب علی اکبرؑ کا لاشہ دیر تک
گھٹنوں کے بل چلے، مقتل میں مولاؑ دیر تک
مل سکا نہ جب علی اکبرؑ کا لاشہ دیر تک

جانے کس طرح طمانچے شمر نے مارے اُسے
سسکیاں لیتی رہی پیاسی سکینہؑ دیر تک
مل سکا نہ جب علی اکبرؑ کا لاشہ دیر تک

لاشۂ عباسؑ کے ٹکڑوں کو رکھ کر قبر میں
جانے کیا کہتے رہے سجادؑ مولاؑ دیر تک
مل سکا نہ جب علی اکبرؑ کا لاشہ دیر تک

ہائے! آپ کا قاسمؑ یہی ہے، شاہؑ کو کہنا پڑا
ماں کہاں پہچان پائی اپنا بیٹا دیر تک
مل سکا نہ جب علی اکبرؑ کا لاشہ دیر تک

دو کٹے ہاتھوں کا تھا زینبؑ کو اتنا انتظار
خاک پر رکھے رہی لاشے سکینہؑ دیر تک
مل سکا نہ جب علی اکبرؑ کا لاشہ دیر تک

جب کہا مختارؒ نے، شمر! تُو خود ہی بتا
کس لیے تڑپے زیادہ میرے مولاؑ دیر تک؟
شمر بولا: کیا بتاؤں، میرا خنجر کند تھا
اس لیے تڑپے زیادہ تیرے مولاؑ دیر تک
مل سکا نہ جب علی اکبرؑ کا لاشہ دیر تک

لے گیا تھا شمر تو سر کاٹ کر شبیرؑ کا
لاش پر روتی رہی بیٹے کی زہراؑ دیر تک
مل سکا نہ جب علی اکبرؑ کا لاشہ دیر تک

تا تکلم کے بھی عونؑ و محمدؑ کا جلال تھا
تیغ کا قبضہ نہ شہزادوں نے چھوڑا دیر تک
مل سکا نہ جب علی اکبرؑ کا لاشہ دیر تک

Similar Posts