رضائے امامِ رضا چاہتا ہوں
میں عرشِ علی دیکھنا چاہتا ہوں
رضا کہہ رہے ہیں مصلے پہ آکر
محمد ہوں میں فاطمہ چاہتا ہوں
عصا کی ضرورت نہیں بولے موسیٰ
میں نعلینِ مولا رضا چاہتا ہوں
میرے دل کی باتیں سمجھتا ہے خالق
رضا جانتے ہیں میں کیا چاہتا ہوں
کہا رب نے چنتا ہوں لہجہ رضا کا
میں جب بھی کہیں بولنا چاہتا ہوں
کوئی کہہ رہا تھا یہ صحنِ شفا میں
میں عیسیٰ ہوں مولا شفا چاہتا ہوں
میں مشہد کی مٹی سے پیدا ہوا ہوں
اِسی میں میں اپنی جگہ چاہتا ہوں
میرا گھر ہو جنت میں حر کے برابر
میں ماتم کا بس یہ صلہ چاہتا ہوں
میرا ساتھ آو سوا لاکھ نبیوں
میں اک ماتمی قافلہ چاہتا ہوں
گو دعیبل نہیں مرتجز ہوں مگر میں
امام_رضا ع کی قبا چاہتا ہوں
Manqabat Title | Raza E Imam E Raza Chahta Hun |
---|---|
Reciter | Syed Mohammad Shah |
Composition | Syed Mohammad Shah |
Poet | Murtajiz Hasnain Akbar |