Samajh Ke Zahra Sataya Gaya Sakina Ko Bibi Sakina Noha

سمجھ کے زہرا ستایا گیا سکینہ کو
قدم قدم پہ رلایا گیا سکینہ کو

وہ پشت ِ ناقہ پہ تنہا ہو تیز رفتاری
سنبھلتی کیسے سفر میں حسین کی پیاری
گری نہیں ہے گرایا گیا سکینہ کو

وہ اپنا حال ِیتمی سنانے آئی تھی
پدر کی لاش سے پتھر ہٹانے آئی تھی
لگا کے دُورے ہٹایا گیا سکینہ کو

رباب بین یہ تربت پہ روکے کرتی تھی
غریب ہوگئی کتنی حسین کی بیٹی
گلی گلی میں پھرایا گیا سکینہ کو

تماشہ گیر نے انعام کیسا ہے مانگا
تڑپ کے رہ گئی دربارِ شام میں فضہؑ
کنیز کہہ کے بلایا گیا سکینہ کو

سر ِ حسین کو تکتے تھے عابد ِ مضطر
ٹرپنے لگتی تھی غازی کی لاش دریا پر
تماچہ جب بھی لگایا گیا سکینہ کو

ستمگروں کی روش بن گئی تھی مقتل سے
کہیں بھی بچھڑی سفر میں تو پاس عابدؑ کے
پکڑ کے بالوں سے لایا گیا سکینہ کو

حجاب ِ غیب کا مالک بھی درد رکھتا ہے
اٹھائے مشک تکلم تلاش کرتا ہے
کہاں پہ پانی پلایا گیا سکینہ کو

Noha TitleSamajh Ke Zahra Sataya Gaya Sakina Ko
RecitedSyed Mohammad Shah
Poetry byMir Takallum Mir
CompositionAsgher Abbas Khan
AlbumMuharram 2023/1445H

Similar Posts