Type Here to Get Search Results !

Masaib Shahadat Mola Imam Hussain as New Noha Lyrics in Urdu Text

Masaib Shahadat Mola Imam Hussain as New Noha Lyrics in Urdu Text

عید گزری گی ابھی یعنی کے عیدِ قرباں 
آپ نے پورا کیا ہوگا یہ رکنِ ایماں 
چند شرطیں ہیں ذبیحا کی برائے  انساں 
شرط اوّل ھے کہ کمسن نا ہو بیمار نا ہو 
اور بھوکا نا ہو پانی کا طلبگار نا ہو 
روبرو سامنے حیوان کے حیوان نا ہو 
وقتِ ذبح ہو گھڑی بھر کو پریشان ہو 
شرط یہ بھی ھے چھری بھی نا دکھاؤ اس کو 
ذبح  سے پہلے قضا سے نا ڈراؤ اس کو 
ہو چھری تیز مگر ہاتھ ہو نرمی سے رواں 
ایک ہی وار میں ہوجائے ذبیحا قرباں 


اب جگر تھام کے اے مؤمنوں یہ حال سنو 
لو ذرا مقتلِ شبیرؑ کا احوال سنو 
ہائے حیواں کی دمِ ذبح  شرائط اتنی 
اور جس گھر سے یہ منسوب ہوئی قربانی 
اس کی اولاد کی مقتل میں یہ توقیر  ہوئی 
کوئی بھی شرط ذبیحہ کی نبھائی نا گئی 

شرط اوّل تھی کے کمسن نا ہو دندان بھی ہوں 
دودھ پیتا نا ہو مرجانے کے امکان نا ہو 
اب تمہیں مادرِ اصغرؑ کی قسم اھل وفا 
قتلِ اصغر جو ہوئے سوچئے وہ  کیا سن تھا 
تیسرا نافا تھا چھ ماہ  کمسن  واویلا 
ایک بالشت کا کرتا تھا علی اصغرؑ کا 
ایک بھی دانت نا نکلا تھا علی اصغرؑ کا 
دودھ پینا بھی بھی نا چھوٹا تھا علی اصغرؑ کا 
پہلا کمسن  ھے کہ جو ذبح  نہیں نحٙر ہوا 
تیرِ تین سہ کے بھی معصوم کو ہی مار لیا 


شرطِ دوئم تھی کہ حیواں نا ہو بھوکا پیاسا 
اور یاں ہفتوں سے تھے سادات بنا اب و غذا 
حلق تر کرتے ہیں قصاب  بھی قربانی  کا 
یاں بہتر کو دمِ زبح بھی پانی نا ملا 
جلتی ریتی پہ کہیں اکبرؑ و عباسؑ گرے 
اور کہیں عون محممدؑ کہیں قاسمؑ تھے پڑے 
تیسری شرط تھی حیواں نا ہو حیواں کے حضور
یاں شبیرؑ سے زینبؑ نا سکینہؑ تھیں دور
شاہ اُن کو وہ  سوئے شاہ امم دیکھتے تھے
زبح ہوتے تھے حسینؑ اہل حرم دیکھتے تھے 


منع دھکلانا چھری کا ہے  پئے قربانی 
یاں تھا نو لاکھ کے نرغے میں علیؑ کا جانی 
ایک جناب خریدار اے اعظم باللہ
ہر طرف ظالم و خونخار اے اعظم باللہ 
اپنے رتبے کا کسی کو نا شناسا دیکھا 
دیکھا پیاسے نے جسے خون کا پیاسا دیکھا 


شرطِ آخر تھی چھری تیز ہو نرمی سے رواں
تاکہ تڑپے نا اذیت سے ذرا بھی حیواں 
آخری سجدہ ادھر کرنے لگے شاہِ خدا 
کند کرتا ہوا خنجر کو ادھر شمر چلا 
تیرا ضربوں سے سرِ سیدِ والا کاٹا 
اور مظلوم ھر ایک درد پہ دیتا تھا سدا 
ضرب پہ ضرب لگی کہتے تھے اماں اماں
 
Noha Title Zarb-e-Akhir
Reciter Name NA
Poetry By NA
Released On  Ya Zehra sa YouTube  Channel
Released By NA
Category Noha
Released Year Muharram 1443
Posted By  Noha Lyrics
Soz NA

Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.