Mujhe Bohut Mara Shahadat Bibi Sakina sa Lyrics New Noha 2021-2022 in Urdu Syed Muhammad Shah
سکینہ کہتی تھی بابا مجھے بہت مارا
جہاں بھی جس نے بھی چاہا مجھے بہت مارا
مدینے والے محمدؐ کی میں نواسی ہوں
بتایا جس گھڑی میں فاطمہؑ کی پوتی ہوں
جو نام دادی کا آیا مجھے بہت مارا
یہ درد ہو گا فراموش نہ کبھی مجھ سے
تھے اس کے ہاتھ تمھارے لہو میں ڈوبے ہوئے
کہ جن سے شمر نے بابا مجھے بہت مارا
وه خون روتا تھا حالت کو دیکھ کر میری
طمانچے لگتے گئے میں ضعیف ہوتی گئی
گواہ ہے میرا بھیا مجھے بہت مارا
یوں اپنے بچوں کو بازار میں ہنساتے رہے
خوشی کے واسطے ان کی مجھے رلاتے رہے
میں چپ ہوئی تو دوبارہ مجھے بہت مارا
لعیں نے ڈالا تھا زلفوں میں جسے ہاتھ ترے
تمھارے لاشے سے زندان ِشام تک ایسے
پکڑ کے بالوں سے بابا مجھے بہت مارا
بچھڑ گئی تھی سفر میں میں اونٹ سے گر کر
تلاش ختم ہوئی جب لعین کی مجھ پر
اٹھایا شمر نے درہ نہ مجھے بہت مارا
لحد میں آئیں گی دادی تو اُن بولوں گی
میں 4 برسوں میں لگتی ہوں آپ جیسی
ہوں میں بھی پہلو شکستہ مجھے بہت مارا
لحد بہن کی جو محسن بنائی عابدؑ نے
یہ حال تھا ابھی مر جائے گا وہ رو رو کے
لحد سے اٹھتا تھا نوحہ مجھے بہت مارا
Noha Title | Mujhe Bohut Mara |
Reciter Name | Syed Muhammad Shah |
Poetry By | Muhsin Jaffri |
Released On | Syed Muhammad Shah YouTube Channel |
Released By | NA |
Category | Noha |
Released Year | Muharram 1443 |
Posted By | Noha Lyrics |
Soz | NA |
Social Plugin