Wo Baba Keh Kay Roye To Lyrics in Urdu Markazi Matami Dasta E Haideria Khargrong Skardu Baltistan
میرے سجادؑ پہلو میں سُلا دینا سکینہؑ کو۔
وہ بابا کہہ کے روئے تو منالینا سکینہؑ کو
بہت حساس ہے بیٹی طمانچے سہہ نہ پاے گی منالینا سکینہؑ کو..
سفر میں جب اسے مشکل کشاء کی یاد آئے گی
تمہارا دیکھ کر چہرہ/وہ تب آنسو بہاے گی
نجف کے پاس سے گزرو/ تو تم نادِ علیؑ پڑھ کر دعا دینا سکینہؑ کو..
وہ بابا کہہ کے روئے تو منالینا سکینہؑ کو-
مصائب ہیں بہت زیادہ سفر ہے شام تک اس کا
یتیمہ کہہ کے ظالم بھی/ جب اُسکا دل دُکھاے گا
تو بابا بن کے سینے سے/ لگالینا سکینہؑ کو..
وہ بابا کہہ کے روئے تو منالینا سکینہؑ کو-
میری ماں فاطمہ زہراؑ کی یہ تصویر جیسی ہے
مصائب سہنے والی زینبؑ/ دلگیر جیسی ہے
وہ پہلو پر سناں کھا کر/ اگر ناقے سے گر جائے اٹھا لینا سکینہؑ کو..
وہ بابا کہہ کے روئے تو منالینا سکینہؑ کو-
ابھی سے ہی يتیمی چھا گئی ہے اُس کے چہرے پر
وہ دیکھو خوف سے سہمی/ ہوئی ہے خاک صحرا پر
میں جب مقتل کو جاؤں گا/ وہ پیچھے روتی آے تو صدا دینا سکینہؑ کو..
وہ بابا کہہ کے روئے تو منالینا سکینہؑ کو-
ابھی تو ننھے کانوں میں ہیں پہنیں بالیاں اس نے
کوئی ان بالیوں کو چھین/ کر کانوں سے لے جائے
تڑپ کر درد سے اُس دم /وہ گر بےہوش ہو جائے جگا دینا سکینہؑ کو..
وہ بابا کہہ کے روئے تو منالینا سکینہؑ کو-
Noha Title | Wo Baba Keh Kay Roye To |
Reciter Name | Matmi Dasta Haideria Khargrong Skardu |
Poetry By | Arif Sahab |
Released On | Dasta Haideria FB Page |
Released By | NA |
Category | Noha |
Released Year | Muharram 1443 |
Posted By | Noha Lyrics |
Soz | NA |
Social Plugin