Imam Hassan Askari Noha Lyrics Ahmed Raza Nasiri Latest Noha 2022 in Urdu
Mehdi (AJTF) Kay Sar Say Saya Baba Ka Uth Gaya Hay Noha
مہدی عج کے سر سے سایہ بابا کا اٹھ گیا ہے
رنج و الم میں ڈوبا نرجس کا لاڈلا ہے
مہدی عج کے سر پہ آئی دستارِ عسکری ع ہے
بر مسندِ امامت فرزند آخری ہے
یا رب ہو خیر اسکی فریادِ فاطمہ س ہے
سوکھے لبوں سے غش میں پانی طلب کیا جو
ہونٹوں سے جام کیونکر واپس پلٹ دیا وہ
کیا یاد عسکری کو عباس ا گیا ہے
خاکِ یتیمی سر میں سِن پانچ سال لوگو
غیبت میں جا رہا ہے نرجس کا لال لوگو
نورِ امام عج اوجھل نظروں سے ہو رہا ہے
آئی ہے فوج گھر سے مہدی کو آج لینے
در فاطمہ کا کھولا پھر ٹھوکریں لگا کے
ہاتھوں میں تیغ کوئی شعلے لیے کھڑا ہے
کس آبرو سے بیٹا میت اٹھا رہا ہے
خود باپ کا جنازہ مہدی پڑھا رہا ہے
زہرا کو یاد آئی عابد کی کربلا ہے
مہدی کو کوئی پرسہ دیتا گلے لگا کے
غیبت میں عسکری کی فرشِ عزا بچھا کے
عباس کو کبھی وہ زینب کو ڈھونڈتا ہے
کتنا الہی اس کی غیبت میں طول ہو گا
پردے میں کب تلک وہ نرجس کا پھول ہو گا
اذنِ ظہور ہو اب دل کی یہی دعا ہے
ہو بھیڑ پھر کھڑی وہ کوفہ کے راستوں پر
پتھر برس رہے ہوں اکبر کے قاتلوں پر
خولی کا سر سناں پر اس بار دیکھنا ہے
Noha Title | MEHDI KE SAR SE SAAYA BABA KA UTH GAYA HAI |
Reciter Name | Ahmed Raza Nasiri |
Poetry By | Syeda Naqvi |
Released On | Ahmed Raza Nasiri YouTube Channel |
Released By | NA |
Category | Noha |
Released Year | Muharram 1443 |
Posted By | Noha Lyrics |
Soz | NA |
Social Plugin