Ishq e Haider 13 Rajab 2022 New Manqabat
عشقِ حیدر کے سمندر میں اتر جانے دو
مجھ کو اس راہ میں اب حد سے گزر جانے دو
مجھ پہ واجب ھے ولایت کی گواہی دینا
کوئی اقرار سے ڈرتا ھے تو ڈر جانے دو
میں تو کرتا ھی رھوں گا یہاں پرچارِ ولاء
مجھ کو اس عشق میں مرنا ہے تو مر جانے دو
مجھ کو کرنی ھے ادا جا کے ولایت کی نماز
تم مجھے میثمِ تمّار کے گھر جانے دو
میری نس نس سے بھی آئے گی علی حق کی صدا
تم زرا اور عقیدے کو نکھر جانے دو
خود سجائیں گے علی والے وھاں بزمِ ولا
تم علی والوں کو جنت میں میں سنور جانے دو
خود ھی لکھیں گے جوابات نکیرین سبھی
خوشبُوے خاکِ شفاء قبر میں بھر جانے دو
کر رھا ھوں میں نوازش یہاں زنجیر زنی
تم لہو میرا بھی کربل میں بکھر جانے دو
Social Plugin