Dam Hama Dam Ali Ali| Mir Sajjad Mir | New Manqabat
13 Rajab 2023
Dam Hama Dam Ali Ali| Mir Sajjad Mir | 13 Rajab Manqabat 2023 Lyrics In Urdu
دم ہما دم علیؑ علیؑ
وجد میں ہے توحید خدا کی
خانہ کعبہ جھوم رہا ہے
پہلا زائر ہے یہ علیؑ کا
پایہ علیؑ جو چوم رہاہے
تیرہ رجب ہے حال عجب ہے
جھوم رھا ہے لال سخی
دم ہما دم علیؑ علیؑ
قولِ نبی ہے زکر علیؑ سے
لوگوں کی پہچان کرو
میں نے کیا ہے زکر علیؑ کا
دہرا اثر اسکا دیکھو
کھل گیا کوئی پھول کی صورت
اور کسی کو بات کھلی
دم ہما دم علیؑ علیؑ
جائے جہنم میں جس جس کو
بغض علیؑ بیماری ہے
ذکر علیؑ تو روز ازل سے
جاری تھا اور جاری ہے
کوچا کوچاقریا قریا
نگر نگر اور گلی گلی
حیدریم حیدریم حیدریم
پتہ پتہ بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے
اپنی تو مجبوری ہے صاحب
دل نہ کسی کو مانے ہے
سب سے افضل سب سے اعلی
سب سے بہتر میرا علیؑ
دم ہما دم علیؑ علیؑ
نام علیؑ سے بغض رکھو گے
یہ تو ہوگا یہ تو ہوگا
ایسے ہی جل جل کے مرو گے
یہ تو ہوگا یہ تو ہوگا
ہم تو کیا ہے اس
نعرہ سے بات رسولوں کی بھی بنی
دم ہما دم علیؑ علیؑ
Social Plugin