Type Here to Get Search Results !

Maula Muhammad | Nadeem Sarwar, Ali Shanawar & Ali Jee New Kalam 2023


Maula Muhammad | Nadeem Sarwar, Ali Shanawar & Ali Jee New Kalam  2023 lyrics In English Urdu and Hindi


Maula Muhammad | Nadeem Sarwar, Ali Shanawar & Ali Jee New Kalam  2023 Lyrics In  Urdu text


مصطفیٰ مصطفیٰ
آقا آقا یا شاہ مدینہ
واللہ واللہ منم عاشق و شہدہ
مولا محمد مولا محمد

 
اللہ کے محبوب ہیں پیارے ہیں محمد
کونین کی آنکھوں کے ستارے ہیں محمد
یہ ناز ہے ہم کو کہ ہمارے ہیں محمد
نبی اللہ حبیب اللہ رحمۃ اللہ رسول اللہ
آقا نبی ہمارے صلّ علیٰ سہارے سارا جہاں پکارے
مولا محمد مولا محمد

دل کا سہارا ہے جگ کا اجالا ہے پیاروں سے پیارے رسول اللہ
اچھوں سے اچھے ہیں اونچوں سے اونچے ہیں آقا ہمارے رسول اللہ
مولا محمد مولا محمد
 
سرکار نے بندوں کو خدا سے ہے ملایا
انسان کو جینے کا سلیقہ ہے سکھایا
دل دل سے ملایا ہے گلے سب کو لگایا
اللہ اللہ شاہ والا نہیں دیکھا آپ جیسا
آقا نبی ہمارے صلّ علیٰ سہارے سارا جہاں پکارے
مولا محمد مولا محمد

آقا آقا یا شاہ مدینہ
واللہ واللہ منم عاشق و شہدہ
یا نبی یا نبی میری حاجت روا یا نبی
 
ہاں
سرکار کے جو عشق میں سرشار ہوا ہے
ہاں
سرکار کے جو عشق میں سرشار ہوا ہے

حسنین کے نانا سے جسے پیار ہوا ہے
جو ان کے گھرانے کا وفادار ہوا ہے
روضہ نبی کا جسے دیدار ہوا ہے
ہر حال میں جنت کا وہ حقدار ہوا ہے
یہ عقیدہ یہ بھروسہ یہ وظیفہ ہے ہمارا
آقا نبی ہمارے صلّ علیٰ سہارے سارا جہاں پکارے
مولا محمد مولا محمد

دل کا سہارا ہے
 جگ کا اجالا ہے
 پیاروں سے پیارے رسول اللہ
اچھوں سے اچھے ہیں
 اونچوں سے اونچے ہیں 
آقا ہمارے رسول اللہ
مولا محمد مولا محمد

 
واللہ واللہ واللہ واللہ
 
واللہ بہت پیارا ہے پیارا ہے مدینہ
حضرت کے غلاموں کا خزانہ ہے مدینہ
یا شاہ مدینہ ہمیں آنا ہے مدینہ
میرے آقا ہو بلاوا دل تڑپتا ہے ہمارا
آقا نبی ہمارے صلّ علیٰ سہارے سارا جہاں پکارے
مولا محمد مولا محمد
آقا آقا یا شاہ مدینہ
واللہ واللہ منم عاشق و شہدہ
مولا محمد مولا محمد

 
سب مل کے کہو آمد سرکار مبارک
مبارک مبارک مبارک
سب مل کے کہو آمد سرکار مبارک
ایک بار نہ دوبار ہو صدبار مبارک
اہل جہاں سید و سردار مبارک
نبی والو آ ماؤ مسکراؤ دل بھی لاؤ
آقا نبی ہمارے صلّ علیٰ سہارے سارا جہاں پکارے
مولا محمد مولا محمد

دل کا سہارا ہے جگ کا اجالا ہے پیاروں سے پیارے رسول اللہ
اچھوں سے اچھے ہیں اونچوں سے اونچے ہیں آقا ہمارے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
یا نبی یا نبی میری حاجت روا نبی
سرکار مدینہ کی ملے جس کو گدائی

وہ آپ کے دربار تلک جس کی رسائی
کرتی ہے سلام ایسے فقیروں کو خدائی
و اللہ میرے رب نے ہے جو کچھ بھی بنایا
سب آپ کا صدقہ ہے یہ سب آپ کا صدقہ

شاہ مدینہ کا صدقہ ہے سارا
فرش زمیں اور یہ عرش معلیٰ
شاہ مدینہ کا صدقہ ہے سارا
تاروں کے جھل مل یہ سورج یہ چندا
شاہ مدینہ کا صدقہ ہے سارا

سبزہ یہ صحراء سمندر یہ دریا
شاہ مدینہ کا صدقہ ہے سارا
با دل برسنا ہواؤں کا چلنا
شاہ مدینہ کا صدقہ ہے سارا
شاہ مدینہ کا صدقہ ہے سارا

یہ پھول کلیاں یہ آب اور دانا
دھوپ اور سایہ اندھیرا اجالا
گرمی یہ سردی یہ حسن زمانہ
شاہ مدینہ کا صدقہ ہے سارا
شاہ مدینہ کا صدقہ ہے سارا

رشتے یہ نعتیں یہ رشتوں میں جینہ
چاہت یہ الفت وفا کا قرینہ
دل کا سہارا یہ نور مدینہ
نام خدا
نام خدا تو ہمیشہ رہے گا
مولا محمد کا سکہ چلے گا
یا شاہ مدینہ
مولا یا رسول اللہ
مولا محمد کا سکہ چلے گا


Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.