Batool Zadi Young Sabur Azmata Raha |Tanzeem Alqaim new Noha Lyrics 2023
Batool Zadi Young Sabur Azmata Raha |Tanzeem Alqaim new Noha 2023 Lyrics In Urdu
بتول زادی کا یوں صبر آزماتے رہے
بتول زادی کا یوں صبر آزماتے رہے
ردا کو چھین کے غازی کا سر دکھاتے رہے
دو مائیں بیٹھ کے روتی تھی اور کچھ قاتل
دکھا کے ٹوٹی سناں سب کو مسکراتے رہے
سوالِ آب پہ مارا تھا جس کے اصغر کو
اسی کے سامنے پانی کو وہ بہاتے ہے
کبھی زمین پے پھینکا گیا سر اکبر
کبھی حسین کے لب پر چھڑی چلاتے رہے
یہ کہہ کہ روتی تھیں مادر کی قبر پے زینب
وہ مجھ کو نام سے بازار میں بلاتے رہے
سکینہ کہتی تھی بابا کو میں بتاؤں گی
طمانچے مار کے ظالم مجھے جگاتے رہے
علی کی بیٹیاں قیدی بناکے لائے ہیں
یہ کہہ کے ناز سے شامی سبھی سجاتے رہے
یہ ایک سوال بھی ہوگا بروز حشر نعیم
سر حسین سکینہ سے کیو چھپاتے رہے
Noha Title | Batool Young Sabur Azmata Raha |
Reciter Name | Matami Dasta Tanzeem Alqaim |
Poet | |
Released On | 2023 |
Lyrics Uploaded By | Nohalyric.net |
Social Plugin