Ya Hussain Sohail Abbas New Noha Lyrics 2023 In Urdu Text
یا حسین ؑیا حسین ؑیا حسین ؑیا حسین ؑ
ستر قدم سے زینبؑ کرتی رہی یہ بین
یا حسین ؑیا حسین ؑیا حسین ؑیا حسین ؑ
رن میں ہویے ہو تنہا انصار اپنے کھو کے
-تیرون کی برچھیون کی برسات کون روکے
اے بھائی اب نہیں ہے رن میں زہیر قین
یا حسین ؑیا حسین ؑیا حسین ؑیا حسین ؑ
برچھی جوان پسر کے سینے مین آگئی ہے
لیکن یہ برچھی تیری بینائی کھا گئی ہے
بے نور کیسے ڈھونڈے اب اپنا نور عین
یا حسین ؑیا حسین ؑیا حسین ؑیا حسین ؑ
خیمہ میں ایک ماں کی بڑھنے لگی ہے دہڑکن
ظالم کا تیر ہے اور اصغر کی سوکھی گردن
اک سمت بے زبان ہے اک سمت فرض عین
یا حسین ؑیا حسین ؑیا حسین ؑیا حسین ؑ
آ عبا کا سورج مقتل میں ڈھل رہا ہے
خنجر لعین کا تیری گردن پہ چل رہا ہے
ماتم ہے آسمان پر خیموں میں شور و شین
یا حسین ؑیا حسین ؑیا حسین ؑیا حسین ؑ
طاری ہوا اندھیرا شام غریبان آئی
گل دستہ اذاں نے روداد غم سنائی
مارا گیا ہے اکبر دے کون مغربین
یا حسین ؑیا حسین ؑیا حسین ؑیا حسین ؑ
Social Plugin