Banaga Aaj Kitnou Ka Muqadar Dekhte Rehna | Muazzam Ali Mirza New Kalam Lyrics 2024
Banaga Aaj Kitnou Ka Muqadar Dekhte Rehna | Muazzam Ali Mirza New Kalam Lyrics 2024 In Urdu Lyrics
بنے گا آج کتنوں کا مقدر دیکھتے رہنا
مرے شبیر کی محفل سجا کر دیکھتے رہنا
بنے گا آج کتنوں کا مقدر دیکھتے رہنا
مسرت عرش پہ چھائے گی محفل فرش پہ ہو گی
خوشی سے جھومےگا اللہ کا گھر دیکھتے رہنا
بنے گا آج کتنوں کا مقدر دیکھتے رہنا
اے فطرس چل کے گہوارہ سے شاہِ دیں کے مس ہو جا
تجھے مل جاینگے پھر سے ترے پر دیکھتے رہنا
بنے گا آج کتنوں کا مقدر دیکھتے رہنا
کیا وہ وارِ انکاری کہ اب بعیت کی آنکھوں میں
رہے گا حشر تک شبیر کا ڈر دیکھتے رہنا
بنے گا آج کتنوں کا مقدر دیکھتے رہنا
دکھانے کے لیۓ عظمت جہاں کو شاہِ والا کی
بنے گا ناقہ خود رب کا پیمبر دیکھتے رہنا
بنے گا آج کتنوں کا مقدر دیکھتے رہنا
یزیدی فکر اٹھے گی اگر پھر سے زمانے میں
تونکلیں گے کہیں سے پھر 72 دیکھتے رہنا
بنے گا آج کتنوں کا مقدر دیکھتے رہنا
علی اکبر نے دی ایسی اذاں کہ حشر تک دنیا
نہ بھولے گی کبھی اللہ ھو اکبر دیکھتے رہنا
بنے گا آج کتنوں کا مقدر دیکھتے رہنا
برائے جنگ آئے گا جو زہرا کا پسر رن میں
عدو کے دشت میں اڑتے ہوئے سر دیکھتے رہنا
بنے گا آج کتنوں کا مقدر دیکھتے رہنا
کرو مت خوف اے سوہیل میزاں کا نہ محشر کا
مدد کو حشر میں آینگے سرور دیکھتے رہنا
بنے گا آج کتنوں کا مقدر دیکھتے رہنا
Social Plugin