Eid Aye Ha Rajab Shaban Ki | Farhan Ali Waris New Manqabat Shaban 2024
Eid Aye Ha Rajab Shaban Ki | Farhan Ali Waris New Manqabat Shaban 2024 In Urdu Text
صلِّ علیٰ کا شور اُٹھا
زہراؑ کے گھرانے کی یہ خوشیاں ہیں
مبارک عید مبارک
عید آئی ہے رجب شعبان کی
تین پسر ہیں حیدرؑ کے
تینوں رجب میں آئے ہیں
آمدِ باقرؑ ہوئی پہلی رجب کومرحبا
پانچویں آئی رجب آئے نقیؑ صلِّ علیٰ
دسویں رجب کو آئے تقیؑ کہتے ہیں جسے فرزندِرضاؑ
یہ تجلی ہے دلِ عمرانؑ کی
نو رجب کو آئے ہیں
اصغرؑ ابنِ شاہِ ہدا
آگیا زہراؑ کے گُلشن میں گلِ اُمِّ ربابؑ
تیسرے باب الحوائج کا ملا جس کوخطاب
عرش پہ قدسی جھوم رہے ہیں اور زمیں پہ بوتراب
جان ہے یہ سیّدہ ذیشان کی
تیرہ رجب کو آئے علیؑ
تیرہ رجب کو آئے علیؑ
وہ جہاں میں آگیا جو ہو گیا غالب لقب
آمدِ بنتِ اسد پر شق ہوئی دیوار جب
خوش ہوا کعبہ اور پیمبرﷺ بولے ابو طالب کے لب
یہ پسر تصویر ہے سبحان کی
بی بی زینبؑ کی ولادت
ہے پہلی شعبان کو
شبرؑ و شبیرؑ جیسے بھائی کی ہمشیر ہے
ملکہء شرم و حیا ہے وارثِ تطہیر ہے
شان میں زہراؑ بات میں حیدرؑ عزم میں یہ شبیرؑ ہے
پہلی آیت صبر کے قرآن کی
شعبان کی ہے تیسری
اور آمد شبیرؑ کی
راحب و فطرُس پکارے آگیا میرا سخی
عرش سے جھولا جھلانے آگیا جبریل بھی
راقبِ دوشِ احمدِمرسل فخر خدا اور فخرِعلیؑ
یہ خبر ہے تیسری شعبان کی
چوتھی سحر شعبان کی
اور آمد عباسؑ کی
گود میں لے کر علیؑ بولے میرا عکّاس ہے
یہ دلِ زینبؑ دلِ شبیرؑ کااحساس ہے
میں نے دعا میں مانگا تھا جسکو ہاں یہ وہی عباسؑ ہے
ہے سند اللہ کے احسان کی
آئی تھی شعبان کی سات
ابنِ حسنؑ قاسمؑ کے ساتھ
جب لیا آغوش میں فروا پکاری اے خدا
ہوبہو ہے باپ کی صورت یہ میرا لاڈلا
میری عبادت میری ریاضت کا یہ دیا ہے تُو نے صلہ
راج رکھ لی تُو نے میرے نام کی
گیارہ تھی شعبان کی
تھی ولادت اکبرؑ کی
دیکھ کر اس چاند کو وہ چاند بھی شرما گیا
ام لیلیٰ نے کہا لو آگیا پھر مصطفیٰؐ
اِس کے حسن کا خمس نکالا تب یوسف کو حسن ملا
مانگ لے خیر ذلیخہ جسم و جان کی
مہدیء دوراں کی آمد
ہے پندرہ شعبان کو
اے خشا قسمت زمیں پرآگیا وہ مہتاب
وہ اجالا دن کا ہے جانشینِ بوتراب
مظہرِیزداں کا وہ مظہر نورِ مجسم لاجواب
لاج رکھنے آگیا یزدان کی
اہلِ بیت کی خوشیوں میں
سارے حسینی شامل ہیں
اک دوجے سے گلے مل کر مبارک باد دو
پہن کے کپڑے نئے گھر گھر چراغاں بھی کرو
سارے حسینی مظہر اور فرحان کی طرح مل کے کہو
عید آئی ہے رجب شعبان کی
Social Plugin