Walalam Jaanta Hai Thikana Ghadir Ka New Manqabat Lyrics 2024
Walalam Jaanta Hai Thikana Ghadir Ka New Manqabat Lyrics 2024 In Urdu Text
والعلم جانتا ہے ٹھکانہ غدیر کا
لکھا ہے والقلم نے فسانہ غدیر کا
والنجم والقمر ہیں عشیرہ کی ساعتیں
والشمس والضحیٰ ہے زمانہ غدیر کا
پہچان دینکم کی ہے اتممت نعمتی
اتممت نعمتی ہے خزانہ غدیر کا
عشق ولیکم نہ ہو جس کی سرشت میں
کیا ایسا دیدہ ور ہو دوانہ غدیر کا
من کنت کے کلام کو جس نے سنا نہیں
اس نے سنا ادھورا فسانہ غدیر کا
سننےکو سب ہی آئیں گے دنیا بھی دین بھی
والعصر جب پڑھے گا ترانہ غدیر کا
چہرے بھی سامنے ہیں زمانے بھی سامنے
ایسے میں کیا خطا ہو نشانہ غدیر کا
بلغّ سے پہلے رکھاّ ہی کیا تھا غدیر میں
اب سب کے سامنے ہے زمانہ غدیر کا
بادہ پرست خم کے کہاں ائے ہوش میں
جب تک ملا نہ ان کو بہانہ غدیر کا
Social Plugin