Abad Wallah | Mahfooz Sultanpuri Nohay Lyrics 2024
Abad Wallah | Mahfooz Sultanpuri Nohay Lyrics 2024 In Urdu Text
ابد والله یا زھراء ما ننسی حسینا
حسینا حسینا حسینا۔۔۔
یا مادر شبیر قسم کھائی ہے ہم نے
بھولینگے نہ وہ غم جو سہا شاہ امم نے
وہ بھولنے قابل نہیں غم کربوبلا کا
وعدہ ہے ہمارا غم شبیر کرینگے
ہم تا با ابد ماتم شبیر کرینگے
ہم شہ کے عزادار ہیں یا فاطمہ زھراء
تلوار کا ماتم ہو کہ زنجیر کا ماتم
ماتم تو بہر حال ہے شبیر کا ماتم
ہم کیسے بھلا دیں وہ شہ دیں کا تڑپنا
کس طرح بھلا سکتے ہیں ہم غربت شبیر
وہ زخمی بدن دیدۓ نم غربت شبیر
برچھی سے چھدا تھا علی اکبر کا کلیجہ
وہ درد وہ تکلیف وہ احساس بھلا دیں
کس طرح سے بے شیر کی وہ پیاس بھلا دیں
وہ تیر ستمگار وہ چھ ماہ کا بچہ
مشکیزہ پہ جب تیر لگا بہ گیا پانی
ہم بھول نہ پائینگے وہ پیاسوں کی نشانی
دریا کی ترائی پہ وہ بے ہاتھ کا سقہ
بھولے تھے نہ بھولیں ہیں نہ بھولینگے یہ وعدہ
یہ فخری و محفوظ ہے روحوں کا ارادہ
محشر میں بھی دہرائینگے شبیر کا نوحہ
Social Plugin