Type Here to Get Search Results !

Zamin E Mehshar Hussain(as) - Noha Lyrics 2024 - Taha Mehdi

 Zamin E Mehshar Hussain(as) -  Noha Lyrics 2024 - Taha Mehdi

Zamin E Mehshar Hussain(as) -  Noha Lyrics 2024 - Taha Mehdi


Zamin E Mehshar Hussain(as) -  Noha Lyrics 2024 - Taha Mehdi In Urdu Text

ضامنِ محشر حسینؑ 

ضامنِ محشر حسینؑ 


مٹ گئے وہ حامئ ظلم و ستم جور و جفا

کٹ گئے وہ کند خنجر باقی ہے سوکھا گلا

اب زمانے میں ہے باقی آپ کا لشکر حسینؑ


ہیں کہاں وہ شام والے ہے کہاں تختِ یزید

نوکِ نیزا پر جو سر تھا ذکر ہے اس کا مزید

دیکھ لو عالم میں ہے بس آج ہر لب پر حسینؑ


آنے والے ہر زمانے کے ہر اک حر کے لیے 

جل رہے ہیں خیمۂ شبیر میں اب بھی دیے

ہاں بلاتے ہیں تمھیں بھی جانبِ کوثر حسینؑ


ظلم کے خنجر کو جو اپنے گلے سے کاٹ دے

کس طرح پانا ہے رب کو راز سب میں بانٹ دے

موت کو جو زندگی دے ہے وہ اک گوہر حسینؑ


صبر سے ایثار سے کردار سے افکار سے

عدل و حق قائم ہے مولا آپ کے انکار سے

کٹ کے بھی ہے سب سے اونچا آپ کا ہی سر حسینؑ


گونجتی ماتم کی جو ہر سمت سے آواز ہے

انقلاب کربلا کا یہ تو اک آغاز ہے

ہاں ابھی سجنا ہے پرچم آپ کا گھر گھر حسینؑ


ماتمی و نوحہ خواں اور یہ عزادارِ حسینؑ

عالم و ذاکر یا خادم اور زوارِ حسینؑ

خلد میں جائیں گے کیا بس آپ کے نوکر حسینؑ


مقصدِ شبیر زندہ کرنے والی پر سلام

نام سن کر جن کا خود مسند سے اٹھتے ہیں امام

ہاں وہ زینب ہیں کہ جن سے آج ہے گھر گھر حسینؑ


لحد میں بولے فرشتے کیا کریں اس سے سوال

ذاکر شبیر ہے یہ ان کا نوحہ اس کی ڈھال

آگئے طہ سے ملنے قبر کے اندر حسینؑ 

Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.