Type Here to Get Search Results !

Kitna haseen ha mara Hussain Syed Raza Abbas Zaidi Manqabat Lyrics 2025

 Kitna haseen ha mara Hussain Syed Raza Abbas Zaidi Manqabat Lyrics 2025

 Kitna haseen ha mara Hussain Syed Raza Abbas Zaidi Manqabat Lyrics 2025 In Urdu Text


کہتی تھیں زہرا دیکھ کے چہرہ، کتنا حسین ہے میرا حسین۔

تم میری جان ہو صدقے یہ ماں ہو تم پہ حسن بھی فدا حسین۔


بن کے آیا ہے میرا نورِ نظر تو۔

اس لیے آنکھوں میں ہیں خوشی کے آنسو۔

جس سے مہکا ہے میرا گھر میرا گلشن۔

تین شعبان ملی مجھ کو وہ خوشبو۔

فرش پہ آ کے میں نے کیا ہے انتظار بس تیرا حسین۔


آ جا تاروں سے تیری نظر اتاروں۔

چاند کو آج تیرے حسن پہ واروں۔

پاس جب آئے تو سینے سے لگا کر۔

پیار سے تجھ کو حسیناؑ میں پکاروں۔

میں نے خدا سے کچھ نہیں مانگا جب سے مجھ کو تو ملا حسین۔


اور بھر جائے گا رونق سے میرا گھر۔

جب چلے گا تو میری انگلی پکڑ کر۔

بھائی کے ساتھ میرے پاس تم آنا۔

جب پکاروں گی میں شبیر اور شبّر۔

مجھ کو ملے ہیں چاند سے بیٹے ایک حسن دوسرا حسین۔


دیکھ جبرائیل تیرا جھولا جھلائے۔

اور رضوان تیرے ناز اٹھائے۔

انبیا ہوں یا ملک ہوں اے میرے دل۔

سب تیرے ساتھ زمین پر چلے آئے۔

عرش پہ ان کا دل نہیں لگتا عشق تجھ سے ہو گیا حسین۔

Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.