Be Rida Ayi Behen Sham Ke Bazaron Ma Noha Lyrics 2025
Be Rida Ayi Behen Sham Ke Bazaron Ma | Noha Lyrics In Urdu Text
بے ردا آئی بہن شام کے بازاروں میں
میں صدا دیتی رہی پر تو نہ آیا عباس
اپنے بالوں سے چھپاتی رہی چہرہ عباس
آل احمد تھی کھڑی شام کے بازاروں میں
کلمہ گو نانا کے شامل تھے ستمگاروں میں
مجھ کو باغی کی بہن کہہ کے پکارا عباس
ماوں بہنوں پہ جہاں کوئی ستم ہوتا تھا
مجمع عام میں بیمار لہو روتا تھا
ہر ستم پر تجھے زینب نے پکارا عباس
مٹ نہ پایا کبھی پنجے کا نشان چہرے سے
یہ سکینہ کو ستمگر نے طمانچے مارے
رو کے جب تجھ کو سکینہ نے پکارا عباس
شام سے لوٹ کے آئی نہ سکینہ بھائی
تیری تربت پہ اسے میں نہیں لے آ پائی
مرگئی شام کے زنداں میں سکینہ عباس
Social Plugin