Sir Nangay Parde Dar Hain Kyon Sham Ke Bazar Ma | Noha Lyrics
Sir Nangay Parde Dar Hain Kyon Sham Ke Bazar Ma | Noha Lyrics In Urdu Text
سر ننگے پردہ دار ہیں کیوں شام کے بازار میں
سنگ عابد بیمار ہیں کیوں شام کے بازار میں
بھائی بہن نے روکا عباس نہیں لڑنا
پابند علمدار ہیں کیوں شام کے بازار میں
معصوم سکینہ کی گردن میں تنگ رسن ہیں
ہوئے زخمی جو رخسار ہیں کیوں شام کے بازار میں
ارمان کھا گیا ہے تطہیر کے پلوں کا
سر نیزوں پہ سوار ہیں کیوں شام کے بازار میں
رش ہے شرابیوں کا ہر چوک ہر گلی میں
یہ مرحلے دشوار ہیں کیوں شام کے بازار میں
جاری ہے سنگ باری ہر چھت سے سیدوں پر
زخمی میرے سردار ہیں کیوں شام کے بازار میں
اک رسی ہے کہ جس میں چونسٹھ گلے بندھے ہیں
روتے لہو سالار ہیں کیوں شام کے بازار میں
ہر کوئی کہہ رہا ہے کیا قیدی آگئے ہیں
زنجیروں کے چھنکار ہیں کیوں شام کے بازار میں
پھپھیوں کی چادروں کو خوں روتے ہائے عابد
ہوئے قتل کئی بار ہیں کیوں شام کے بازار میں
بتلاؤ مسلمانوں کہ کس کے یہ لہو سے
رنگیں در و دیوار ہیں کیوں شام کے بازار میں
سلمان تین دن تک قید رکے رہے ہیں
سجتے رہے دربار ہیں کیوں شام ہیں
Social Plugin