Mar Jayana wo maa Akber Noha Lyrics Kazimi brother new noha lyrics 2025
Mar Jayana wo maa Akber Noha Lyrics Kazimi brother new noha lyrics 2025 In Urdu Text
مر نا جائے کہیں وہ ماں اکبر اس طرح لو نا ہچکیاں اکبر
خوں جو سینے سے ہیں رواں اکبر کرکے تنہا چلے کہاں اکبر
لاشہ خیموں میں لے کے جانا ہے
زخم ماؤں سے یہ چھپانا ہے
ایسے رگڑو نہ ایڑیاں اکبر
حال غربت تمہیں سنانا تھا
ماں نے سینے تمہیں لگانا تھا
آگئی درمیان سِناں اکبر
ہاتھ سینے پہ دھر لیا بیٹا
میں نے محسوس کر لیا بیٹا
زخم گہرا ہے میری جان اکبر
سن کے تیری صدائے ادرکنی
دوڑے کیسے ہوں یہ ابنِ علی
آرہا ہوں میں میری جان اکبر
دل کی دھڑکن کو آسرا دے دو
ہم کو آواز مصطفی دے دو
اب نہیں دوگے کیا آذان اکبر
میرے یوسف تم ہی تھے اے پیارے
میری آنکھوں کے تم ہی تھے تارے
کھو گیا میرا کل جہان اکبر
Social Plugin