Labbaik Ya Abbas as Lyrics - Ali Jee | New Noha 2025
Labbaik Ya Abbas as Lyrics - Ali Jee | New Noha 2025 In Urdu Text
عباس
عباس
عباس
لبیک کا یا عباس
ہم عاشقانِ باوفا کی
آ رہی ہے یہ صدا
لبیک کا یا عباس
یا عباسِ علمدار
جیسے ہی میرے لب پر عباسؑ کا نام آیا
عباسؑ کے پرچم کا میرے سر پہ ہوا سایہ
ایک نورِ وفا پھیلا، میرے دل نے سکون پایا
نوری نظارہ ہے عباسؑ
حیدری جلوہ ہے عباسؑ
دلبرِ زہرا ہے عباسؑ
ساتھ ہمیشہ ہے عباسؑ
لبیک کا یا عباس
لبیک کا یا عباس
لبیک کا یا عباس
لبیک کا یا عباس
دو شیر ہیں دنیا میں جس کا نہ کوئی ثانی
ایک شیرِ خدا حیدر، ایک شیرِ علی غازی
مشہورِ زمانہ ہے دونوں کی علمداری
غازی علی کا ہے سرمایہ
غازی حسینؑ کا ہے سایہ
غازی ہے شیرِ کرب و بلا
مولا ہمارا ہے عباسؑ
جب بھی غمِ دنیا سے یہ دل مرا گھبرایا
میں اپنی دعاؤں میں عباسؑ کو لے آیا
یہ واسطہ غازیؑ کا میرے کام بڑا آیا
غم کا مداوا ہے غازیؑ
میرا بھروسا ہے غازیؑ
میرا عقیدہ ہے غازیؑ
رب کا وسیلہ ہے عباسؑ
لبیک سنو!
عباسؑ وفاؤں کا پیکر ہے
عباسؑ جلالِ حیدر ہے
ہر دل میں دھڑکتا ہے غازیؑ
عباسؑ کا چرچا گھر گھر ہے
جس دن سے علمداری کا شرف
شبیرؑ سے تم نے پایا ہے
اس دن سے لے کر آج تلک
لبیک ہمارے لب پر ہے
جب کرب و بلا مولا ہم کو بھی بلائیں گے
عباسؑ کے روضے پر لبیک پکاریں گے
ہم سامنے غازیؑ کے نوحہ یہ سنائیں گے
سامنے پاک حرم ہوگا
شاہِ وفا کا غم ہوگا
زیرِ علم ماتم ہوگا
وعدہ ہمارا ہے عباسؑ
جب شامِ غریباں میں غربت گھٹا چھائی
نوحہ تھا یہ زینبؑ کا "عباسؑ میرے بھائی"
جب چادر چھنتی تھی، تیری یاد بہت آئی
ہائے وہ زینبؑ کا نوحہ
اور تڑپنا غازیؑ کا
غم یہ تمہارا ہے مولا
آج بھی تازہ ہے عباسؑ
عاشقانِ باوفا
کی گونجتی رہے صدا:
لبیک کا یا عباس
لبیک کا یا عباس
Social Plugin