Zinda Rahey Abbas (As) Lyrics - Nadeem Sarwar | New Noha 2025
Zinda Rahey Abbas (As) Lyrics In Urdu Text
جانِ سکینہؑ بھی، علمدارؑ بھی
چادرِ زینبؑ کا نگہدار بھی
آلِ محمدؐ کا وفادار بھی
صبرِ حسینیؑ بھی، ذوالفقارؑ بھی
ایسا نہ کوئی دیکھا
نہ ہے نہ کوئی ہوگا
بس ایک ہے جری، علمدارؑ
زندہ رہے عباسؑ علمدارؑ
ہر دم ہے صداؤں میں علمدارؑ
زندہ رہے عباسؑ علمدارؑ
ہے صبرِ دشتِ کربلا
جلالِ لشکرِ خدا
علمدارؑ
عباسؑ سلامت رہے یہ نام تمہارا
یہ نام جہاں جس نے بھی جب جب ہے پکارا
ہر بار یہ دل تیز دھڑکتا ہے ہمارا
یہ نام ہی ایسا ہے، حیدرؑ کے ہی جیسا ہے
اس نام سے کتنا ہے ہمیں پیار، علمدارؑ
کس شان سے عباسؑ، علم تُو نے اٹھایا
کیا خوب علمداری کا ہے فرض نبھایا
پھر ایسا علمدارؑ زمانے میں نہ آیا
گونجے گا صدا نعرہ، عباسؑ علم والا
تاریخ پکارے گی: علمدارؑ!
ہے کون جو شبیرؑ کا ہر دم ہے وفادار؟
آواز فضاؤں سے یہ آتی با تکرار
عباسؑ علمدارؑ ہے، عباسؑ علمدارؑ
کیا تُو نے حشم پایا، مولاؑ سے علم پایا
ہر حکم پہ آقا کے ہے تیار، علمدارؑ
کہتی تھیں یہ زینبؑ کہ خدا اس سے ہے راضی
یہ ہے مری چادر کا محافظ، مرا غازیؑ
اس کے لیے اک کھیل ہے یہ جان کی بازی
یہ جان لٹا دے گا، فوجوں کو ہٹا دے گا
بن جائے گا خیموں کی یہ دیوار، علمدارؑ
دریا پہ تُو، لاکھوں ہیں کھڑے ظلم کے بانی
لیکن ایسے مشکیزے میں لانا بھی ہے پانی
اب جان سے بڑھ کر ہے سکینہؑ کی نشانی
دریا پہ تو جانا ہے، مشکیزہ تو بھرنا ہے
اب جو بھی ہو دیکھے گا وفادار، علمدارؑ
بھولیں گے نہ عباسؑ، تیرا نہر پہ آنا
دریا پہ علم گاڑ کے نعرہ یہ لگانا
دریا یہ ہمارا ہے، سنے سارا زمانہ
کیا کام کیا واللہ! عباسؑ، سبحان اللہ!
یہ ہے تیری شجاعت، تیری سرکار، علمدارؑ
Social Plugin