150+ Dr. Ali Shariati Famous Quotes In Urdu
زینب س وہ خاتون ہے جس کی رکاب میں رہ کر مردانگی نے جوانمردی سیکھی۔ بھائی کے پیغام کو بعد والوں تک پہنچوانے کی عظیم زمہ داری بھی زینب س کے کاندھوں پر اگر زینب س نہ ہوتیں تو کربلا، کربلا کے حدود سے تجاوز نہ تی اور وہیں قید ہو کر رہ جاتی۔ ڈاکٹر علی شریعتی
جو مزہب مرنےسے پہلے انسان کو فاہدہ نہیں پہنچا سکتا وہ مرنے کے بعد بھی کوئی
فاہدہ نہیں پہنچا سکتا۔ ڈاکٹر علی شریعتی
جو دین زندگی میں کام نہیں آسکتا وہ قبر میں بھی کام نہیں آ سکتا۔
تم علی ع علی ع کر کے اس زمہ داری سے بچنا چاہتے ہو جو
تمہیں علی ع نے سونپی ہے ۔
اگرآپ حق کے ساتھ نہیں کھڑے ہیں تو پھر تاریخ کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ۔ آپ مسجد کےحجرے میں تھےیاپھر طوائف کے کوٹھے پر"
مسجد میں رہ کر اپنی جوتیوں میں رہنے سے گلیوں میں آوارہ پھرتے ہوئے خدا کو یاد رکھنا بہتر ہے۔
قرآن جو قوموں کو زندہ کرنے کے لئے آیا تھا اس کو ہم نے مردوں اور قبرستان کو سنانے تک محدود کر دیا ہے۔
Dr.Ali Shariati Quote About Hazrat Ali as
علی ع سے محبت کرنے سے پہلے ان کی معرفت ضروری ہے کیونکہ بغیر معرفت کے محبت کی کوئی قیمت نہں ۔
جو جتنا آگاہ ہے اتنا ہی زمہ دار ہے۔ ڈاکٹر علی شریعتی
وہ عقل جس کا کوئی مخالف نہ ہو،
جو اپنے مخالف سے نہ الجھے اور جس کا کوئی دشمن نا ہو ناکارہ و فرسودہ ہے۔
خدا کے لئے جینا خدا کے لئے مرنے سے کہیں زیادہ مشکل ہے۔
"سب سے بڑھ کر عمر سعد بننے سے ڈرتا ہُوں"۔
علی شریعتی۔
ہماری نسل کو چاہیئے کہ نہج البلاغہ کو پڑھے۔۔ابھی ہم ایسی قوم ہیں کہ جس نے اپنی ساری ہستی کو علی علیہ السلام کی والہانہ چاہت پر وار دیا۔۔۔لیکن امام علیہ السلام کی بات کو صحیح طور پر نہیں سمجھا۔۔۔۔۔علی علیہ السلام ایک دیومالائی سچ۔۔۔شہید ڈاکٹر علی شریعتی
تم نے امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کو ایک بُت کی حیثیت دے دی ہے ۔ جسے صرف پوجا جا سکتا ہے ۔
ان کی تعلیمات سے استفادہ نہیں کیا جا سکتا ۔
اب تم خواہ گریہ کرو ، سر پٹخو ، چیخو ، فریاد کرو ، عشق سے دیوانے ہو جاؤ ، کچھ بھی کر لو ۔ تم علی ع کو فرشتہ بنا دو یا خدا مان لو ۔ اس سے تمہارے ایمان پر کوئی مثبت اثر نہیں پڑے گا ۔ کیونکہ تم علی ع کی معرفت سے گھبراتے ہو تاکہ اس کے کردار کو اپنی زندگیوں پر لازم کرنے کی زمہ داری سے بچ جاؤ ۔
”اسلامی معاشرے کو ، ایک انقلابی فکری شرارے کے لیے ”مکتب“ کی ضرورت ہے ، اسلامی معاشرے کو استعمار کے باب میں ” وحدت “ کی ضرورت ہے اور مسلمان عوام کو ناروا ترجیحات کے نظام میں ” عدالت “ کی ضرورت ہے ۔
اور اسی لیے انہیں :
علیؑ
کی ضرورت ہے۔
Social Plugin