GhadeerHi Rahen Gay Lyrics Eid E Ghadeer New Best Manqabat 2021 Rizwan Ali Zaidi in Urdu Text
علی مولا علی مولا علی مولا کریں گے
غدیری تھے غدیری ہیں غدیری ہی رہیں گے
جو آگے جا چکے ان کو ابھی واپس بلاؤ
جو پیچھے رہ گئے ان سے کہو جلدی سے آؤ
کوئی اعلان ہونا ہے جو سب مل کر سنیں گے
غدیری تھے غدیری ہیں غدیری ہی رہیں گے
سنو جس جس کا میں مولا علی اُس کا ہے مولا
زبانِ مصطفٰی سے یوں خدا کا حکم بولا
خدا کا حکم سنتے ہی علی والے کہیں گے
غدیری تھے غدیری ہیں غدیری ہی رہیں گے
نبی کی جانشینی کا نظارہ کون دیکھے
کہیں پالان کا منبر دوبارہ کون دیکھے
زمانے کو یہاں مولا سے مولا ہی ملیں گے
غدیری تھے غدیری ہیں غدیری ہی رہیں گے
سزا منکر کی دیکھی تو سبھی بخّن پکارے
نبی کے ہو نہیں سکتے علی کے بغض مارے
ہمیشہ عرش والوں سے انھیں پتھر پڑیں گے
غدیری تھے غدیری ہیں غدیری ہی رہیں گے
شبِ معراج دیکھو کیا علی کا مرتبہ ہے
نبی کا ہم نوا ہے یہ خدا کا آئنہ ہے
علی کو بھی علی کے سامنے سجدہ کریں گے
غدیری تھے غدیری ہیں غدیری ہی رہیں گے
قلندر کی زمیں پر دیکھ سر مستی ہماری
علی کا ورد کرنے سے ہے خوش بختی ہماری
مئے عشقِ علی پی کر یہی نعرے لگیں گے
غدیری تھے غدیری ہیں غدیری ہی رہیں گے
علی کے عشق میں مرنا بھی جینا ہے ہمارا
نجف ہی کربلا ہے اور مدینہ ہے ہمارا
اسی جنّت میں ہم توقیر محشر تک رہیں گے
غدیری تھے غدیری ہیں غدیری
You May Like :
Noha Title | Ghadeeri Hi Raen Gay |
Reciter Name | Rizwan Ali Zaidi |
Poetry By | Touqeer Taqi |
Released On | Rizwan Ali Zaidi YouTube Channel |
Released By | NA |
Category | Manqabat |
Released Year | Eid e Ghadeer 2021 |
Posted By | Noha Lyrics |
Soz | NA |
Social Plugin