Type Here to Get Search Results !

Ho Fikr E Hussain Tera Kirdar Azadar Lyrics Shahid Ali Shahid

Ho Fikr E Hussain Tera Kirdar Azadar Lyrics Shahid Ali Shahid New Noha 2021 in Urdu

اے اہلِ عزا، شہہ کے وفادار عزادار
ہو فکرِ حسینی ترا کردار عزادار

دیکھے جو تجھے ناز کرے اپنے بڑوں پر
ہوتے ہیں فقط ایسے ہی شبیر کے نوکر 
کردارِ حسینی ترا کردار ہو مومن 
لرزے میں زمانہ ہو زمانے کے ستم گر 

یہ ناز بڑا ناز ہے زہرا کی دعا ہو 
وارث ہے ترا حیدرِ کرار عزادار

باتوں سے نہیں ہوتا ہے محشر کبھی برپا 
اے اہلِ وفا جان لو یہ راز وفا کا 
دنیا کو بتاتے ہیں حبیب ابنِ مظاہر 
دولت کے لئے ہم نے عقیدہ نہیں بدلا 

یہ شرف ملا سیدِ ابرار کے گھر سے 
زہرا کے گھرانے کا ہے حب دار عزادار

القاب رکھو ایسے کہ تم جن کو نبھاؤ
احباب کے حلقے میں دیا ایسا جلاؤ
یہ درس دیا ہم کو ہے سردار جناح نے
حق بات جو کرنی ہو کبھی سر نہ جھکاؤ

تم سے ہے بقا بن کے زمانے کا مقدر 
سو حُر کی طرح شہہ کا پرستار عزادار 

اقرار کی زینت ترا کردار ہو بالا 
ہونے سے ترے فرش پہ ہو ایسا اجالا 
ایمانِ ولایت میں عمل بول رہا ہے 
لاکھوں میں بھی اعلیٰ ہو ترا پاک عقیدہ

میراث عقیدت کی اسی گھر سے ملی ہے
رہتا ہے شب و روز طلب گار عزادار 

جو خونِ حسینی کی تجارت میں لگے ہیں 
وہ اپنی حقیقت کا پتا بھول گئے ہیں 
میں کیسے کہوں ان کو سفیر ابنِ علی کا 
جو ذر کے لئے جھکتے رہے بکتے رہے ہیں 

منظورِ نظر یوں تو بڑی بات ہے لوگو!
میں کیسے کہوں ان کو عزادار، عزادار 

روشن ہے مدینہ تو بقیعہ میں اندھیرا 
یہ اجر رسالت ہے بتائے گا کوئی کیا۔۔؟ 
کیسا ہے ستم جانِ پیمبر کی لحد پر 
روتی ہے قضا ایک دیا بھی نہیں جلتا 

وہ وقت نہیں دور کہ بن جائے گا روضہ 
بیدار ہے، تیار ہے، حب دار عزادار 

نسلوں میں سلامت رہے ایمان کا جذبہ 
بکھرے نہ کبھی مولا مرے، میرا عقیدہ 
چاہتے ہیں علی جیسا ہمیں ایسا بنادے 
یاور کی دعا ہے دلِ شاہد بھی پکارا 

حق ایسے ادا ہو کے زمانہ نہیں بھولے 
ہر دور پکارے ہے وفادار عزادار

Noha Title Ho Fikr E Hussain as Tera Azadar
Reciter Name Shahid Ali Shahid
Poetry By Yawar Abbas Yousafi
Released On  Shahid Ali Shahid YouTube  Channel
Released By NA
Category Noha
Released Year Muharram 1443
Posted By  Noha Lyrics
Soz NA

Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.