Type Here to Get Search Results !

Haye Sajjad Haye Sakina New Kalam Arif Sahab Skardu

Haye Sajjad as Haye Sakina sa New Kalam Arif Sahab (Skardu)

بہن مجھ پر وہ محشر سے بھی کم لمحہ نہیں ہوتا 
تُو بابا کہہ کے روتی ہے مگربابا نہیں ہوتا

پھوپھی کا سر جو تُونے بے ردا دیکھا نہیں ہوتا
تُو بلوے میں کبھی بھیا لہو رویا نہیں ہوتا 

بہن چہرے پہ جو تو نے طمانچے اتنے کھائے ہیں 
یہ ہاتھ آزاد ہوتے تو کبھی ایسا نہیں ہوتا
 
ترے ہاتھوں پہ سر رکھ کر میں درے منہ پہ کھا لیتی 
بندھا رسی میں جو بھیا گلا میرا نہیں ہوتا 

بہن مال غنیمت میں نہ جاتیں بالیاں تیری 
مجھے شمشیر ملتی تو جلا کرتا نہیں ہوتا
 
میں اپنی بالیاں خود شمر کے ہاتھوں پہ رکھ دیتی 
جو اس نے تازیانے سے تجھے مارا نہیں ہوتا
 
بہن ناقے سے بھی تجھ کو گرایا شام والوں نے 
وہ منظر کاش میری آنکھ نے دیکھا نہیں ہوتا
 
ترے لب پر تھا بس چادر تھے سب ہاتھوں بس پتھر
اے قیدی کاش اس محشر سے تُو گزرا نہیں ہوتا 

بہن کہہ کر یتیمہ تجھ کو اہل شام ہنستے تھے 
یتیموں کا کبھی ایسا کوئی پرسہ نہیں ہوتا
 
ہوئی زنجیر سے بیعت ترے مظلوم ہاتھوں پر 
امامت کا صلہ بھی تو کبھی ایسا نہیں ہوتا

Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.