Type Here to Get Search Results !

Pamal Lasha Daikh Kay Kehti Haye Qasim as Noha

Pamal Lasha Daikh Kay Kehti Hain Bibiyan Haye Qasim as Noha Lyrics in Urdu


ہائے قاسمؑ ہائے قاسمؑ 

پامال لاشہ دیکھ کے کہتی ہیں بیبیاں 
زہراؑ کی طرح ٹوٹی ہیں قاسمؑ کی پسلیاں

ٹکڑے پکارے دشت میں لبیک یا حسینؑ 
آکر کہا جو مولاؑ نے قاسمؑ ہو تم کہاں 

پامال جیتے جی جو ہوا ہے اُسے سلام 
رو کر لہو یہ کہتے ہیں خود صاحب الزماں ؑ

آجاؤ میرے بھائی تلک بولے یہ حسنؑ
قاسم ؑ نہ لو حسینؑ کی غربت کا امتحاں
 
یہ کہہ کہ کچھ نشانوں کو شہ ؑ چومنے لگنے 
عباسؑ دیکھو رگڑی ہیں قاسم ؑ نے ایڑہیاں
 
ٹکڑے اُٹھانے لاش کے سرورؑ کے ساتھ ساتھ 
زہراؑ گئیں ہیں دشت میں جانے کہاں کہاں
 
پامال ہونہ لاش چچا کی یہ سوچ کر 
لپٹا ہوا سموں سے ہے فروہ ؑکا نوجواں
 
ماںدر کرے گی کس طرح دیدار آخری 
ہائے سموں کے چاند سے چہرے پہ ہیں نشاں
 
لگتا ہے مجھ کو میر تکلم ؔ خیام سے 
اب بھی سنائی دیتی ہیں فروہ ؑ کی ہچکیاں

Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.