Ya Fatima Aghisini Bibi Fatima Munajat 2022
یا فاطمہ اغیثینی
اپنی روداد سنانے کے لئے آئے ہیں
آسماں سر پہ مصائب کا اٹھا لائے ہیں
اشک آنکھوں کے کناروں پہ اتر آئے ہیں
آپ کے چاہنے والے بڑے گھبرائے ہیں
دل سے فریاد زمانے کے اٹھی ہے بی بی ع
کیجیے امداد بڑی سخت گھڑی ہے بی بی ع
بےقراری میں شب و روز بسر ہوتے ہیں
ایسی تکلیف ہے دل تھام کے بس روتے ہیں
بوجھ آلام و مصائب کا سدا ڈھوتے ہیں
نیند آتی ہے مگر چین سے کب سوتے ہیں
حبس ایسا ہے کہ سانسوں پہ بنی ہے بی بی ع
کیجیے امداد بڑی سخت گھڑی ہے بی بی ع
دل غم ناک سے اک چیخ اٹھا کرتی ہے
العجل بہتی ہوئی آنکھ کہا کرتی ہے
رخ بقیعہ کی طرف جب بھی کیا کرتی ہے
روح اجڑی ہوئی بس اتنی دعا کرتی ہے
بھیجیے اس کو جو غیبت میں ابھی ہے بی بی ع
کیجیے امداد بڑی سخت گھڑی ہے بی بی ع
عدل و انصاف زمانے سے اٹھا جاتا ہے
سینہ مظلوم کا آہوں سے پھٹا جاتا ہے
کب عدالت میں اب انصاف کیا جاتا ہے
فیصلہ ظلم کے بس حق میں لکھا جاتا ہے
آگ نفرت کی ہر اک سمت لگی ہے بی بی ع
کیجیے امداد بڑی سخت گھڑی ہے بی بی ع
زد پہ قرآن کی آیات ہیں , چپ چاپ ہیں سب
کفر بکتے ہوئے بدذات ہیں , چپ چاپ ہیں سب
یہ بگڑتے ہوئے حالات ہیں , چپ چاپ ہیں سب
خون روتے ہوئے دن رات ہیں , چپ چاپ ہیں سب
گرد غفلت کی دماغوں پہ جمی ہے بی بی ع
کیجیے امداد بڑی سخت گھڑی ہے بی بی ع
غیب سے آئے گا جب آپ کا بیٹا مھدی عج
سب کو جینے کا سکھائے گا سلیقہ مھدی عج
ہاتھ مظلوم کا تھامے گا ہمیشہ مھدی عج
ختم کر دے گا ستمگاروں کا قصہ مھدی ع
فخر ہے ہم کو ہمارا بھی کوئی ہے بی بی ع
کیجیے امداد بڑی سخت گھڑی ہے بی بی ع
وقت ایسا بھی زمانے پہ ندیم آئے گا
پرچم عدل در و بام پہ لہرائے گا
ظلم دنیا کے ہر اک گوشے سے مٹ جائے گا
پردہ غیب سے وہ حق کا ولی آئے گا
منتظر جس کی ہر اک آنکھ ہوئی ہے بی بی ع
کیجیے امداد بڑی سخت گھڑی ہے بی بی ع
Noha Title | Ya Fatima Aghisini |
Reciter Name | Ahmed Raza Nasri |
Poetry By | Maulana Nadeem Naqvi Sirsivi |
Released On | Sabeel e Mawadat YouTube Channel |
Released By | NA |
Category | Munajat |
Released Year | 2022 |
Posted By | Noha Lyrics |
Soz | NA |
Social Plugin