Type Here to Get Search Results !

Madad Ali as Ki || Shahid Baltistani New Manqabat

 Madad Ali as Ki 13 Rajab New Manqabat


نعرہ لگاکے حیدرؑ کا
توڑ دے سب دیواریں

یہ ہمت نا ٹوٹے یہ دامن نا چھوٹے
چل باندھ لے کمر جوڑکے ہمت 
نعرہ لگا دے حیدری۔۔

مدد علیؑ کی مل جائیگی

لاکھ زبانیں کٹ جائیں ذکرِ ولایت ہونا ہے
ہاتھ کٹیں یا سر اپنے فرشِ عزا  تو  بچھنا  ہے
رستہ روکے گی دنیا عشق کے ماروں کا جب بھی

علی حق  ایلیہ حاجت روا مشکل کشاء حیدرؑ
حیدر حیدر حیدر۔۔

گھر سے ابوطالبؑ کے جب بنتِ اسدؑ کعبے پہنچی
اور بی بی کی آمد پر شق  جس دم دیوار ہوئی
دستِ خدا  تھامے گا مجھے یہ کہہ کر دیوار  ہنسی

بے خطر کود پڑا ٓتشِ نمرود میں عشق
عقل ہے محوے تماشائے لبِ بام ابھی

عزمِ خلیلِ داور تھا شعلوں پر بھی قائم تھا
سن کر یہ نمرود جلا ابراھیم نے جب یہ کہا
میں ہوں عاشق حیدرؑ کا آگ ابھی بھج جائیگی


بستر پیغمبر کا ہے مرضی رب کا تکیہ ہے 
تلواروں کا سایہ ہے خطرے سے کیا خطرہ ہے
سونا ہے تو سونا ہے سوگئے خُود یہ کہہ کر علیؑ

عرش و کرسی لوح و قلم ہے سب کا نعرہ علی علی
بول رہا ہے دونوں جہانوں کا ہر زرہ زرہ علی علیؑ
ہر مشکل میں دین نبی کا ایک سہارا  علی علیؑ
بدر  و  اُحد ، صفین و جمل اور خیبر میں تھا علی علیؑ
بولا خدا  اے میرے نبی پڑھتے رہو بس نادِ علیؑ

دنیا سے جب دل ٹوٹے اپنا پرایا جب چھوٹے 
کچھ نا سمجھ میں آئے تجھے گھبرانا مت اے بندے
بن  جائینگے  کام  تیرے  کہنا   تکلمؔ   علی علیؑ

Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.