Mere Haider Ki Baat Alag Hai 13 Rajab New Manqabat
کب میں کہتا ہوں علیؑ مجھکو خدا لگتا ھے
پھر بھی دنیا کو مرا عشق برا لگتا ھے
میں نے بس اتنا کہا بعدِ خدا بعدِ نبیؐ
ہاں مرا مولا علیؑ سب سے جدا لگتا ھے
حیدرؑ کی بات الگ ہے
مریم کو بیت المقدس سے باہر بھیجا تھا جب کبریا نے
یہ گھر ولادت کا مرکز نہیں ہے جاؤ یہ بولا خدا نے
آئی جب تیرا رجب
خود یہ کہنے لگا رب
آئیے بنتِ اسد صلے علیٰ کہا میرے
حیدرؑ کی بات الگ ہے
پہنچے جو معراج پرمصطفیٰ تو پردے سے آواز آئی
اے میرے محبوب میری محبت تمکو یہاں کھینچ لائی
جب وہ آواز سنی
آگئے یاد علیؑ
تھی محمدؐ کے لبوں پر یہ صدا میرے
حیدرؑ کی بات الگ ہے
یہ ذالفقارِ علیؑ جانتی ہے چلنا ھے کس پر کہاں سے
مرحب کا سر کاٹنے کیلئے جب حیدرؑ نے کھینچا مَیاں سے
چوم کر دستِ جلی
بول اُٹھی تیغِ علیؑ
آج آئیگا کٹائی کا مزہ میرے
حیدرؑ کی بات الگ ہے
خیبر سے جب آئے شیرِ خدا تو زہراؑ سے تلوار بولی
ایسے کلائی چلائی علیؑ نے میدان میں اے سہیلی
سر سے مرحب کے چلی
فرش پر آکے رکی
کاٹ کے اس کا بدن میں نے کہا میرے حیدرؑ کی بات الگ ھے
کوئی شبیہہِ محمدؐ نہیں تھا سارے عرب کہیں پر
بستر پہ اپنے علیؑ کو سلاکر بولے نبیؐ مسکراکر
اب نہ سمجھے گا کوئی
یہ نبیؐ ہیں یا علی
وقتِ ہجرت یہ محمدؐ نے کہا میرے حیدرؑ کی بات الگ ہے
سنکرعلیؑ کی ولایت کا اعلاں حارث نبیؐ سے یہ بولا
مجھ پر عذابِ خدا آپڑے گر ھے یہ علیؑ سبکا مولاؑ
سر پہ کنکر جو لگا
آئی حارث کو قضا
جتنے منکر تھے اُنہیں کہنا پڑا میرے حیدرؑ کی بات الگ ھے
بولے محمدؐ کے سلمان جاؤ اور سبکو پابند کردو
جتنے بھی دروازے مسجد کے اندر کھلتے ہیں سب بند کردو
یہ بھی کہدینا زرا
ہے یہی حُکمِ خدا
بند نہ ہوگا درِ شیرِ خدا میرے حیدرؑ کی بات الگ ہے
غازیؑ کی چوکھٹ پہ بیٹھے ہوئے تھے ہونٹوں پہ بس یہ دعا تھی
اے مولاؑ عباسؑ ہم پر کرم ہو مدحت کریں مرتضٰیؑ کی
ابھی جاری تھی دعا
ہوگئی ہم پہ عطا
ملکے کہنے لگے ذیشان و رضا میرے حیدرؑ کی بات الگ ہے
Noha Title | Mere Haider ki Baat Alag Hai |
Reciter Name | Syed Raza Abbas Zaidi |
Poetry By | Zeeshan Abidi |
Released On | Syed Raza Abbas Zaidi YouTube Channel |
Released By | NA |
Category | Manqabat |
Released Year | 13 Rajab 1443 |
Posted By | Noha Lyrics |
Soz | NA |
Social Plugin