Type Here to Get Search Results !

Nannhay Hathon Ko Phelati Hai | Muazzam Ali Mirza Noha Lyrics 2022-2023 In English Urdu

سکینہؑ سکینہؑ سکینہؑ ہائے سکینہؑ

ننھے ہاتھوں کو پھلاتی ہے ہے بابا کے لاشہ پر

سکینہؑ یوں رسن کے داغ  بابا کو دیکھاتی ہے

صدا عباسؑ کو دیتی ہے درے جب بھی کھاتی ہے

ننھے ہاتھوں کو پھلاتی ہے ہ بابا کے لاشہ پر

سکینہؑ یوں رسن کے داغ  بابا کو دیکھاتی ہے

بہت ڈھونڈا ہے مقتل میں مگر ملتا نہیں اصغرؑ

جلے جھولے کوہے  مٹی سے تب آغوش میں لے کر

میری ماں کربلا سے اب اجڑ کر شام جاتی یے

ننھے ہاتھوں کو پھلاتی ہے ہ بابا کے لاشہ پر

سکینہؑ یوں رسن کے داغ  بابا کو دیکھاتی ہے

تمہارے بعد میں اتنے طمانچے سہہ گئی بابا

شکستہ ھو گیا پہلو  میں غم سے بن گئ زہراؑ

میرے چہرے کو ماں خود بھی نہ اب پہچان پاتی ہے

ننھے ہاتھوں کو پھلاتی ہے ہ بابا کے لاشہ پر

سکینہؑ یوں رسن کے داغ  بابا کو دیکھاتی ہے

تیرے سینہ پے سر رکھنے کی جا ملتی نہیں مجھ کو

یہ بیٹی ڈونڈتی ہے پتھروں  کے بیجھ میں تجھ کو

 لہو بہتا ہے جب  لاشہ سے پتھر ہٹاتی ہے

 ننھے ہاتھوں کو پھلاتی ہے ہ بابا کے لاشہ پر

سکینہؑ یوں رسن کے داغ  بابا کو دیکھاتی ہے

اے بابا تم نے میرا نام رکھا تو سکینہؑ ہے

سنو تو شمر اب مجھ کو مگر کہتا یتیما ہے

یتیما وہ کہے یہ تیری بیٹی سہہ نہ پاتی ہے

ننھے ہاتھوں کو پھلاتی ہے ہ بابا کے لاشہ پر

سکینہؑ یوں رسن کے داغ  بابا کو دیکھاتی ہے

سحاب اس آقا زادی پر میری اولاد قربان ہے

 گزر صدیاں گئی لیکن وہ اب تک قید زندان ہے

زیارت کے لئے جانے ہمیں کب وہ بلاتی ہے

 ننھے ہاتھوں کو پھلاتی ہے ہ بابا کے لاشہ پر

سکینہؑ یوں رسن کے داغ  بابا کو دیکھاتی ہے

Noha khuwan

Muazzam Ali Mirza

poet

Jinab Arif Sahab

Composed By

Jahangir Meqdad

Noha Title

Nannhay Hathon Ko  Phelati Hai

Lyric uploaded by

https://www.nohalyrics.net/

Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.