Type Here to Get Search Results !

Zehra K Ghar Mein Matam | Ali Hamza | Noha | 1444/2023 Noha Lyric In Urdu


گھر میں زہرا کےعلیؑ کا آج ماتم ہے بپا 


گھر میں زہرا کےعلیؑ کا آج ماتم ہے بپا 

سر میں ہے خاک حسنؑ کے روتا ہے غازی جری

کرتا ہے بابا کا ماتم بادشاہ کربلا

گھر میں زہرا کےعلیؑ کا آج ماتم ہے بپا 


ہوگیا ہے قتل سجدے میں امیرالومنین

کوفے میں جبریلؑ رو کر دے رہا ہے صدا

گھر میں زہرا کےعلیؑ کا آج ماتم ہے بپا 


کوفے میں آئی تھی شہزادیاں

بیٹیوں سےوہ سہرا آج ہوتا ہے جدا

گھر میں زہرا کےعلیؑ کا آج ماتم ہے بپا 


چوم کر بیٹی کا ماتھا کہتے تھے مولا علیؑ

اب تیرے پردے کا ضامن علمدار وفا

گھر میں زہرا کےعلیؑ کا آج ماتم ہے بپا 



کوفے کی گلیوں سےلوگو آرہی ہے یہ صدا

جو نبی کا جانشین تھا وہ علی مارا گیا

گھر میں زہرا کےعلیؑ کا آج ماتم ہے بپا 


ہو گئی یے بے سہرا آج اسکی بیٹیاں

جو علیؑ تھا مشکلوں میں انبیا کا آسرا

گھر میں زہرا کےعلیؑ کا آج ماتم ہے بپا 


حشر تک وہ ابن ملجم ہو گیایے لعنتی

سجدے میں شیر خدا کو جس نے زخمی کر دیا

گھر میں زہرا کےعلیؑ کا آج ماتم ہے بپا 


اپنی زواری عطا کو موت سے پہلے مجھے

کہتا ہے جواد رو کے یا علیؑ مرتضی

گھر میں زہرا کےعلیؑ کا آج ماتم ہے بپا  

Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.