Eid Ke Din| izhar Akbar Jarchavi Noha Lyrics 2022-2023 In English Urdu Hindi
Izhar Akbar Jarchavi Noha Lyrics 2023-2024 In English
Izhar Akbar Jarchavi Noha Lyrics 2023-2024 In Urdu
صغرا کہتی تھی میرے بابا مجھے بھول گئے
عید کے دن بھی میرے بابا مجھے بھول گئے
میرے حالات پہ روئی ہے میری تنہائی
غم نے ہر لمحہ میرے دل پہ قیامت ڈھائی
عید کے دن علی اکبر کی بہت یاد آئی
میں نہیں بھولی میرے بابا مجھے بھول گئے
صغرا کہتی تھی میرے بابا مجھے بھول گئے
عید کے دن بھی میرے بابا مجھے بھول گئے
میری تصویر نگاہوں مین سمائی ہوگی
میرے بابا کو میری یاد تو آئی ہوگی
عید جب ساتھ سکینہ کے منائی ھوگی
گھر سے جاتے ہی میرے بابا مجھے بھول گئے
صغرا کہتی تھی میرے بابا مجھے بھول گئے
عید کے دن بھی میرے بابا مجھے بھول گئے
زندگی رہنے کی امید بھی ہوگی ایک دن
میرے بابا کی مجھے دید بھی ہوگی ایک دن
ان شاء اللہ میری دید بھی ہوگی ایک دن
پھر نہ بولو گی میرے بابا مجھے بھول گئے
صغرا کہتی تھی میرے بابا مجھے بھول گئے
عید کے دن بھی میرے بابا مجھے بھول گئے
غم کے سائے میں ہے ا ب شام و سحر میرا گھر
شہر خاموشہ سا آتا ہے نظر میرا گھر
سب کے گھر عید تھی سنا تھا مگر میرا گھر
ہوکے پردیس میرے بابا مجھے بھول گئے
صغرا کہتی تھی میرے بابا مجھے بھول گئے
عید کے دن بھی میرے بابا مجھے بھول گئے
سارا دن مجھ کو رولاتے ریے میرے جزبات
اس دعا کے لئے رہ رہ کے اٹھے میرے ہاتھ
عید ہو اگلے برس بابا میری آپ کے ساتھ
کون دے عید میرے بابا مجھے بھول گئے
صغرا کہتی تھی میرے بابا مجھے بھول گئے
عید کے دن بھی میرے بابا مجھے بھول گئے
ایک لمحہ کو بھی رکنے نھیں پائے آنسو
غم سے رہ رہ کے میری آنکھوں میں ائے آنسو
سب کی گھر عید ہوئی میں نےبہائے آنسو
ہے صدا میری میرے بابا مجھے بھول گئے
صغرا کہتی تھی میرے بابا مجھے بھول گئے
عید کے دن بھی میرے بابا مجھے بھول گئے
عید پہ اکبر و یعقوب ھوا غم برپا
اشک آنکھوں سے بہاتی رہی امم سلمی
سارا دن کرتی رہی رو کے یہ شکوا صغرا
دیکھ لو دادی میرے بابا مجھے بھول گئے
صغرا کہتی تھی میرے بابا مجھے بھول گئے
عید کے دن بھی میرے بابا مجھے بھول گئے
Social Plugin