Muslim Mera Tanha Hai | Shahadat Muslim Bin Aqeel Noha 2023
Muslim Mera Tanha Hai | Shahadat Muslim Bin Aqeel Noha 2023 | Abid Sultanpuri 2023 | Lyrics In Urdu
مسلم میرا تنہا ہے
مسلم میرا تنہا ہے
ایک مسافر کا غربت میں دشمن سارا کوفہ ہے
مسلم میرا تنہا ہے
رنج و الم کے نرغےسے آزاد نہیں کرتا کوئی
مسلم کی اب کوفے میں امداد نہیں کرتا ہے کوئی
دونوں بیٹے ساتھ نہیں ہے
تنہائی نے گھیرا ہے
مسلم میرا تنہا ہے
پردیسی کا خون بہانے آئے ہےخنجر اور بالے
مسلم ہے مہمان ھمارا بھول گئے کوفے والے
ظلم کے لشکر کا مسلم پر
چاروں طرف سے حملہ ہے
مسلم میرا تنہا ہے
ایک مسافر کا غربت میں دشمن سارا کوفہ ہے
مسلم میرا تنہا ہے
باپ کا سایہ سر سے اٹھا تھا ہم پہ قیامت ڈھائی تھی
بابا علیؑ نے کوفے میں ہی سر پہ ضربت کھائی تھی
ہونٹ کی پیاسے تلواروں میں میرا بھائی اکیلا ہے
مسلم میرا تنہا ہے
ایک مسافر کا غربت میں دشمن سارا کوفہ ہے
مسلم میرا تنہا ہے
گھیرے ہوئے موت کا سایہ جان ہے بچانا ہے مشکل
ایک میرا بھائی مسلم ہے اور ہزاروں قتل
ہم ہے سفر میں اور کوفے میں ایک قیامت برپا ہے
مسلم میرا تنہا ہے
ایک مسافر کا غربت میں دشمن سارا کوفہ ہے
مسلم میرا تنہا ہے
جان کے دشمن لاکھوں ہے دشوار ہے لینا کوفے میں
مسلم کو اب اتا ہے یاد مدینہ کوفے میں
ہر سو ہے اغیار کا مجمہ کوئی نہ اسکا اپنا ہے
مسلم میرا تنہا ہے
ایک مسافر کا غربت میں دشمن سارا کوفہ ہے
مسلم میرا تنہا ہے
اپنے برادر کا رہ رہ کے ہوتا ہے احساس مجھے
مسلم کے حالت پہ رونا ٓاتا ہے عباسؑ مجھے
شہر دغہ کی گلیوں میں وہ مارا مارا پھرتا ہے
مسلم میرا تنہا ہے
ایک مسافر کا غربت میں دشمن سارا کوفہ ہے
مسلم میرا تنہا ہے
کوئی نہیں ہے مونس و یاور دور ہے اپنوں سے مسلم
دل میں ہے بیٹوں کا صدمہ اور چور ہے زخموں سے مسلم
خون ٹپکتا ہے زخموں سے بھوکا اور پیاسا ہے
مسلم میرا تنہا ہے
ایک مسافر کا غربت میں دشمن سارا کوفہ ہے
مسلم میرا تنہا ہے
عابد اور یعقوب ھوا عباس کا دل ٹکڑے ٹکڑے
جب یہ کہا شبیرؑ نے مسلم کوفے میں ایک دن تجھ سے
نیزے پر میں آئو گا ملنے آج یہ میرا وعدہ ہے
مسلم میرا تنہا ہے
ایک مسافر کا غربت میں دشمن سارا کوفہ ہے
مسلم میرا تنہا ہے
Social Plugin