Type Here to Get Search Results !

Farhan Ali Waris | Baba Main Sakina | Noha Lyrics 2023

Farhan Ali Waris | Baba Main Sakina | Noha Lyrics 2023 In Urdu And Farsi




ای بابا(ع)

میں سکینہ(س)

میری حالت ذرا دیکھو بابا(ع)

بال بکھرے ہیں میرے

پیاس سے خُشک گلا

جل گئے خیمے سبھی جلا گیا میرا کُرتا

بالیاں چھن گئیں کانوں سے لہو بہتا رہا

میرے رخسار تھے چھوٹے

شمر(لعن) کا ہاتھ بڑا تھا

اس نے مارا جو طمانچہ

ہوا زخمی میرا چہرہ

کیا یتیموں پہ ستم کرتا ہے کوئی ایسا

آپ نے نام میرا رکھا سکینہ بابا(ع)

مجھے کوئی بھی سکینہ(س) نہیں کہتا بابا(ع

اب مجھے کہتے ییں سب لوگ یتیمہ بابا(ع)

ای بابا(ع)


آپ(ع) کے بعد بڑے زخم ملے ہیں بابا(ع)

سُنو دن رات میرے کیسے کٹے ہیں بابا(ع)

بابا(ع) میں سکینہ(س) –

بابا(ع) میں یتیمہ

بابا(ع) میں سکینہ(س) –

بابا(ع) میں یتیمہ


جل گئے

جل گئے خیمے بھی اسباب بھی سب لُوٹ لیا

جُھولا بے شیر(ع) کا سجّاد(ع) کا بستر بھی جلا

شمر(لعن) نے

شمر(لعن) نے کانوں سے اے بابا(ع) گوہر کھینچ لیئے

آگ دامن میں لگی خُون بھرا ہے کُرتا

مجھ کو درّوں سے طمانچوں سے ہے اتنا مارا

پشت زخمی ہے میری زخمی ہے چہرہ سارا

بابا(ع) میں سکینہ(س) –

بابا(ع) میں یتیمہ

بابا(ع) میں سکینہ(س) –

بابا(ع) میں یتیمہ


آمدم با تو بگویم چه کشیدم بابا(ع)

بعد تو جز غم و جز رنج ندیدم بابا(ع)

بابا(ع)من رقیہ

 بابا من یتیمم(س)

بابا میں سکینہ(س) ہوں

، بابا میں یتیمہ ہوں

بابا(ع)من رقیہ م(س)

، بابا من یتیمم(س)

بابا میں سکینہ(س) ہوں

، بابا میں یتیمہ ہو


بابا(ع)جان

بابا(ع)جان

بابا(ع)جان من به سراغت به بیابان رفتم

بابا(ع)جان میں آپ کی تلاش میں دشت و بیباں میں گئی

دیدمت بیسر و بر سینهی تو افتادم

باز هم

دوبارہ

باز هم تاکه روی سینه تو خوابم برد

یکی آنگونه مرا زد که به خود پیچیدم

دست در موی سرم، از تو جدا کرد مرا

هم به شلاق زد آن دشمن بیدرد مرا

بابا(ع)من رقیہ م(س)

، بابا من یتیمم(س)

بابا میں سکینہ(س) ہوں

، بابا میں یتیمہ ہوں

بابا(ع)من رقیہ م(س)

، بابا من یتیمم(س)

بابا میں سکینہ(س) ہوں

، بابا میں یتیمہ ہوں


ڈھونڈنے

ڈھونڈنے آپ(ع) کو میں دشتِ بیابان گئی

آپ کی خوشبو سے میں آپ کو پہچان گئی

آپ(ع) کے

آپ(ع) کے سینے پہ کچھ دیر کو نیند آئی مجھے

شمر(لعن) نے ایسے جگایا کہ میری جان گئی

کھینچ کر بال میرے تم سے چھڑایا بابا(ع)

جب میں روئی تو مجھے دُرّہ لگایا بابا(ع)

بابا(ع) میں سکینہ(س) –

بابا(ع) میں یتیمہ

بابا(ع)من رقیہ م(س)،

بابا من یتیمم(س)


دَر سفر

در سفر زخمی و رنجیده شد این دخت حزین

بسکه افتادهام از پشت شتر روی زمین

میں بار بار اونٹ کی پشت سے نیچے گری

هرکجا

هرکجا در سفر از پشت شتر افتادم

بابا جان نام تو را بردم و فریاد زدم

بابا من بعد تو آواره شدم، در به درم

پس کجایی که ببینی که چه آمد به سرم

بابا(ع)من رقیہ م(س)

، بابا من یتیمم(س)

بابا میں سکینہ(س) ہوں

 بابا میں یتیمہ ہوں

بابا(ع)من رقیہ م(س)

، بابا من یتیمم(س)

بابا میں سکینہ(س) ہوں

، بابا میں یتیمہ ہوں


راہ میں

راہ میں آپ(ع) نے کیا دیکھا نہیں یہ منظر

منہ کے بل جب میں گری ناقے سے دورانِ سفر

پشت بھی

پشت بھی زخمی تھی چہرہ بھی ہوا پھر زخمی

میرے زخموں میں چبھے گرم زمیں کے پتھر

آپ(ع) بھی مجھ کو نہ پہچانیں وہ حالت تھی میری

میں وہی بیٹی ہوں جو سینے پہ سوتی تھی کبھی

بابا(ع) میں سکینہ(س)

– بابا(ع) میں یتیمہ

بابا(ع) میں سکینہ(س)

– بابا(ع) میں یتیمہ


دَم میرا

دَم میرا گُھٹتا تھا جب کھنچتی تھی ہر بار رسن

لڑکھڑاتے تھے قدم چلنے نہ دیتی تھی تھکن

میں کبھی

میں کبھی پنجوں پہ چلتی تھی کبھی کانٹوں پر

پاؤں میں چھالے تھے اور چھالوں میں ہوتی تھی تھکن

جیتے جی بات یہی بابا(ع) مجھے مار گئی

ایک مجرم کی طرح بابا(ع) میں دربار گئی

بابا(ع) میں سکینہ(س)

– بابا(ع) میں یتیمہ

بابا(ع) میں سکینہ(س)

– بابا(ع) میں یتیمہ


یہ ستم

یہ ستم دیکھ کے اے بابا(ع) میں کیوں مر نہ گئی

آپ(ع) کے سَر پہ چھڑی مارکے ہنستا تھا شقی

سات سو (700)

700 کُرسی نشیں بیٹھے تھے خاموش سبھی

ہائے سادات(ع) کے حق میں نہیں بولا کوئی

بیبیوں(س) نے مجھے حلقے میں چُھپایا بابا(ع)

مجھ کو ظالم(لعن) نے کنیزی میں جو مانگا بابا(ع)

بابا(ع) میں سکینہ(س) –

بابا(ع) میں یتیمہ

بابا(ع) میں سکینہ

– بابا(ع) میں یتیمہ


قید میں

قید میں مظہر و فرحان سکینہ(س) نے کہا

سب کو زنداں میں مجھے زیرِ زمیں قید کیا

تھا وہاں

تھا وہاں اتنا اندھیرا کہ میں گھبراتی تھی

نہ پھوپھی(س) ساتھ نہ امّاں(س) تھیں نہ بھیّا(ع) میرا

آپ کا سَر جو ملا بابا(ع) مجھے چین ملا

اب ملے یا نہ ملے مجھ کو رہائی بابا(ع)

بابا(ع) میں سکینہ(س)

– بابا(ع) میں یتیمہ

بابا(ع) میں سکینہ(س) –

بابا(ع) میں یتیمہ 

Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.