Haram - Syed Raza Abbas Zaidi New Noha Lyrics 2022
Haram - Syed Raza Abbas Zaidi New Noha Lyrics In Urdu Lyrics
قدم جسوقت میں نے کربلا کی خاک پر رکھا
تھا منظر سامنے دو بھائیوں کی بادشاہت کا
میں جب باب الحوائج کےحرم کےسامنے پہنچا
اُٹھاکر ھاتھ رو روکر کہا میں نے سلام آقا
بہت ٹوٹا ھوا ھوں پاس اب مجھکو بلالیجئے
لپٹ جاؤں میں بچوں کی طرح روضے کی جالی سے
زیارت کی تمنا میں حرم تک آگیا ہوں میں
اجازت دیجئے دربار میں رکھوں قدم مولاؑ
میرے دل میں زیارت کی تڑپ جسدم بڑھی حد سے
کریمِ کربلا سے یہ کہا تھا میں نے رو روکے
میرے صاحب میرے آقا کہیں یہ چھوٹے حضرت سے
مجھے زائر بنادیجئے دکھا دیجئے حرم مولاؑ
خبر جب سے ہوئی مجھکو بلاوا آگیا میرا
چلاگھرسےیہاں پہنچا نہ نیند آئی نہ چین آیا
عجب ہےکیفیت دل کی یقیں آتانہیں مجھکو
نظر گنبد کی جانب ہے میری آنکھیں ہیں نم مولاؑ
کوئی مسلم کوئی ہندوکوئی سکھ کوئی عیسائی
تیرے دربار میں کوئی نہیں تفریق مذہب کی
حرم کے سامنے آکر ادب سے سر جھکاتے ہیں
ہیں سبکی آنکھ میں آنسو ہے سبکے دل میں غم مولاؑ
یہاں اپنے لئےمولاؑ کہاں کچھ مانگتا ہوں میں
لپٹ کر آپ کی تربت سےرونا چاھتا ہوں میں
سنا ہے آپکی تربت علی اصغرؑ کے جیسی ہے
نہ جانے آپ پر کیا کیا ہوئے ظلم و ستم مولاؑ
درِ اُمِ البنینؑ کے پاس جاکر بیٹھ جاؤنگا
سناکر آپکا نوحہ وہاں آنسو بہاؤنگا
گرےجب آپ گھوڑے سے نہیں تھے آپکے بازو
رہا اس بات کا بس آپکی مادر کو غم مولاؑ
یہاں سے جاؤنگا مولاؑ بڑے مولاؑ کے روضے پر
بہت غربت میں ماراہے جنہیں نولاکھ نےملکر
جدائی آپکی سہ کر کمر خم ہوگئی ہائے
جنہیں اکبرؑ کی فرقت میں نظرآتا تھاکم مولاؑ
کلیجے میں سناں کھائے تڑپتا تھا جہاں اکبرؑ
وہاں پر یاد آئیگا مجھے غربت کا وہ منظر
ؑعلی اکبرؑ یہ کہتےتھے نہ برچھی کھینچئےبابا
پدر کے گود میں نکلا جواں بیٹے کا دم مولاؑ
جہاں خنجر سے ظالم نے گلا شبیر کا کاٹا
وہاں ستر قدم کا فاصلہ بھائی بہن میں تھا
بہن نے اُس گھڑی کتنا پکارا آپکو ہائے
تڑپتی رہ گئی زینبؑ ہوا جب سر قلم مولاؑ
کہا ذیشان نے ہائے رضا وہ پل رلائینگے
اے میرے باوفا مولاؑیہ دن جب بیت جائینگے
چلا جاؤنگا گھر لیکن یہیں دل چھوڑ جاؤنگا
مجھے پھر سے بُلا لینا سکینہؑ کی قسم مولاؑ
Social Plugin