Type Here to Get Search Results !

Ya Hussain Sarallah New Nohay 2023 Mohammad Raza Gopalpuri Noha 2023/1445 یا حسین ثار اللہ

Ya Hussain Sarallah New Nohay 2023 Mohammad Raza Gopalpuri Noha 2023/1445 یا حسین ثار اللہ



یاحسین ثار اللہ

یا حسین بن علی یا حسین ثار اللہ
اے شہیدوں کے ولی، اے ہمارے مولا
یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین

میں ہوں عزادار میری جاں عزاداری ہے
نصرت دیں کے لئے میری تیاری ہے
حق پہ فدا ہونے کی اب میری باری ہے
زندگی وقف مری ہے برائے مولا

یا حسین بن علی یا حسین ثار اللہ
اے شہیدوں کے اے امام شہدا
یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین
..........................................

مولا مرے قلب میں ہے بس یہی آرزو
راہ ولایت میں بہے ایک دن میرا لہو
مثل اکبر میں کروں اپنے ہی خوں سے وضو
فَاَفُوزَ مَعَکُم ہے میرے دل کی صدا

یا حسین بن علی یا حسین ثار اللہ
اے شہیدوں کے ولی اے امام شہدا
یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین
......................................

عزت مولا کی قسم، ہے مرا یہ وعدہ
ذلت و پستی سے مرا نہیں ہوگا رشتہ
میں نے قاسم سے یہی درس حاصل ہے کیا
شہد سے بھی شیریں ہے تجھ پہ مرنے کا مزہ

یا حسین بن علی یا حسین ثار اللہ
اے شہیدوں کے اے امام شہدا
یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین
...................................

مثل عباس جری، بنوں دیں کا حامی
طاعت شہ میں کٹے، زندگانی ساری
یہی مذہب ہے مرا، ہے یہی دینداری
باوفا ہی کی طرح، ہو بصیرت بھی عطا

یا حسین بن علی یا حسین ثار اللہ
اے شہیدوں کے اے امام شہدا
یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین
...................................

شامل انصار شہ والا ہوں ہم
سارے قطرے مل کر ایک دریا ہوں ہم
خیمہء مہدی میں آؤ یکجا ہوں ہم
متحد ہو جاؤ کہو عجّل مولا

یا حسین بن علی یا حسین ثار اللہ
اے شہیدوں کے اے امام شہدا
یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین
...................................

حر حبیب و جون و ابن قین و مسلم
جُندب و سعد و سعید و بریر و سالم
کوئی عام انساں تھا تو کوئی تھا عالم
سب نے مل جُل کے کیا پرچم حق اونچا

یا حسین بن علی یا حسین ثار اللہ
اے شہیدوں کے اے امام شہدا
یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین
...................................

کربلا میں شہ پر کیا قیامت گزری
سینہء اکبر میں ٹوٹی نیزے کی انی
اصغر تشنہ دہن کا گلا تھا زخمی
دونوں لاشوں پہ بہت روئے میرے مولا

یا حسین بن علی یا حسین ثار اللہ
اے شہیدوں کے اے امام شہدا
یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین
...................................

ہائے تقسیم ہوا جسمِ قاسم رن میں
مر گیا شیر جری بھی بلا کے بن میں
کوئی باقی نہ رہا شاہ کے خرمن میں
نرغہء ظلم میں تھے شہ بے کس تنہا

یا حسین بن علی یا حسین ثار اللہ
اے شہیدوں کے اے امام شہدا
یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین
...................................

چل رہا تھا شہ کے حلق پر جب خنجر
شمر تھا سینے پر دیکھتی تھی خواہر
کیا ہو نوشاد رقم وہ بلا کا منظر
بارہ ضربوں میں ہوا شہ کا سر تن سے جدا

یا حسین بن علی یا حسین ثار اللہ
اے شہیدوں کے اے امام شہدا
یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین

Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.