Ali Asghar e man|| New Nohay 2023 | Mohammad Raza Gopalpuri Noha 2023/1445 | علی اصغر من
علی اصغر من علی اصغر من
امثلک ینھر علی اصغر من
۱. پکاری رباب حزیں یہ تڑپکر
کجا تیرے ظالم کجا حلق اصغر
کن آنکھوں سے دیکھے لہو تیرا مادر
سمبھالے تو کیسے دل اپنا یہ مضطر
ہوئی گود خالی ہوا سونا آنگن
علی اصغر من
علی اصغر من علی اصغر من
امثلک ینھر علی اصغر من
۲. مقدر یہ پردیس میں کیسا پھوٹا
میرا لال كس بات پر مجھ سے روٹھا
ابھی تو انگوٹھا بھی منھ سے نہ چھوڑا
کہ آکر قضاء نے گل تر کو لوٹا
کہاں حرملہ اور کہاں تیرا بچپن
علی اصغر من
علی اصغر من علی اصغر من
امثلک ینھر علی اصغر من
۳. بہت یاد آئیگا جھولا جھلانا
وہ باہوں میں لے لے کے لوری سنانا
وہ رونا بلکنا کبھی مسکرانا
ستائیگا دل کو تیرا روٹھ جانا
بنا ڈالا جنگل میں کیوں اپنا مسکن
علی اصغر من
علی اصغر من علی اصغر من
امثلک ینھر علی اصغر من
۴. مجھے کیا خبر تھی کہ ہوگی یہ آفت
میرے سر پہ ٹوٹیگی یہ بھی قیامت
تُجھے مجھ سے چھینے گی شام مصیبت
بنیگی بیاباں میں ننھی سے تُربت
وہ تپتی زمیں اور تیرا پھول سا تن
علی اصغر من
علی اصغر من علی اصغر من
امثلک ینھر علی اصغر من
۷. تو مرقد میں بھی چین لینے نہ پایا
ستمگر نے نیزے سے لاشہ نکالا
تیرا ننّھا سا سر میرے آگے کاٹا
میں چیخی تو ظالم نے دروں سے مارا
ہے ماتم یہاں جرم رونے پہ قدغن
علی اصغر من
علی اصغر من علی اصغر من
امثلک ینھر علی اصغر من
۸. سکینہ کو کس طرح بہلاو نگی میں
وہ ڈھونڈ یگی گر کیسے سمجھاونگی میں
جو خالی تیرے جھولے کو پاونگی میں
تو ہاتھوں کو مل مل کے رہ جاؤنگی میں
کہاں جا بسے چھوڑ کر تم نشمن
علی اصغر من
۹. جدائی کے صدمے کہاں تک سہو نگی
تیرے بن مدینہ میں کیسے رہو نگی
جو صغرا نے پوچھا تو میں کیا کہو نگی
تیرا مرثیہ رات دن اب پڑھونگی
عزاخانہ ہوگا میرے گھر کا آنگن
علی اصغر من
علی اصغر من علی اصغر من
امثلک ینھر علی اصغر من
۱۰. لکھا تو نے شمشاد نوحا کچھ ایسا
جنوں میں ہے ماتم فرشتوں میں گریہ
ہوا ایک محشر سا مجلس میں برپا
سنا جب رباب حزیں کا یہ جملہ
میں پردیس میں ہوگئی خالی دامن
علی اصغر من
علی اصغر من علی اصغر من
امثلک ینھر علی اصغر من
Social Plugin