Type Here to Get Search Results !

Sakina (sa) Zinda Hai | Kazmi Brothers New Noha Lyrics | 2023-1445

 


ملا نہیں تیرا سینہ سکینہؑ زندہ ہے

طمانچے کھا کے بھی بابا سکینہؑ زندہ ہے


لعین نے دُر کو اتارا نہیں ہے کھینچا ہے

اُسے بتائے بھیا سکینہؑ زندہ ہے


وہ دیکھ آئی ہے باباؑ کی لاش مقتل میں

نہ جانے کیسے خدایا سکینہؑ زندہ ہے


کٹے سروں کی صدا تھی یہ شامِ غربت میں

نہ مار شمر خدارا سکینہؑ زندہ ہے


وہ نوک نیزہ سے اصغرؑ کا سر گرا دیتے

کبھی جو دیکھا ہوتا سکینہؑ زندہ ہے


اُسے بتولؑ سے نسبت ہے درد سہنے میں

کہ نیل ہوگیا چہرہ سکینہؑ زندہ ہے


ہیں اُس کے چاروں طرف اُس کے باپ کے قاتل

ستم کے بھیر میں تنہا سکینہؑ زندہ ہے


وہ با بار اُسے اونٹ سے گراتا رہا

لعین دیکھ رہا تھا سکینہؑ زندہ ہے


بازار شام میں غش کھا کے جب گرا عابدؑ

یہ سن کے ہوشِ میں آیا سکینہؑ زندہ ہے


ہے سسکیوں کی صدا اب بھی شام میں احسن

ابھی بھی لگتا ہے ایسا سکینہؑ زندہ ہے


Sakina (sa) Zinda Hai | Kazmi Brothers New Noha Lyrics | 2023-1445



Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.