Akbar Ka Lahu Meer Hassan Mir Noha Lyrics 2023
Akbar Ka Lahu Meer Hassan Mir Noha Lyrics 2023 In Urdu Text
اکبر کا لہو شہہ کی عبا تک پہنچ گیا
دستار سے وہ ماں کی ردا تک پہنچ گیا
ایسے گری ہے خیمے میں اکبر کی لاش پر
زینب کا خون خاک شفا تک پہنچ گیا
لیلی یہ رو کے کہتیں تھیں اکبر کہاں ہو تم
ظالم کا ہاتھ میری ردا تک پہنچ گیا
آواز رن سے آئی کہ بابا میں گر پڑا
گرتا ہوا حسین صدا تک پہنچ گیا
سینے میں نیزہ توڑ کے کہتا تھا یہ لعیں
دیکھو حسین اپنی قضا تک پہنچ گیا
مولا ضعیف ہو گئے کچھ دیر میں مگر
اکبر کا لاشہ آل عبا تک پہنچ گیا
جس ہاتھ نے گرایا تھا ہمشکل مصطفیٰ
نیزہ لیے وہ ہاتھ ردا تک پہنچ گیا
برچھی گڑی ہوئی تھی تو قاصد بھی آ گیا
صغری کا انتظار قضا تک پہنچ گیا