Type Here to Get Search Results !

Wo Jis Kay Sar Ka Amama Ha Deen Ki Dastar New Noha Lyrics 2024

Wo Jis Kay Sar Ka Amama Ha Deen Ki Dastar New Noha Lyrics 2024

Wo Jis Kay Sar Ka Amama Ha Deen Ki Dastar New Noha Lyrics 2024

Wo Jis Kay Sar Ka Amama Ha Deen Ki Dastar New Noha Lyrics 2024 In Urdu Text

وہ جس کے سر کا عمامہ ہے دین کی دستار 

اُسی کے سر پہ ہی سجدے میں چل گئی تلوار


صراط حق ہے وہی ، راہ مستقیم وہی 

بنا گئی ہے جو رستا تیرے لہو کی دھار


کبھی ردا تو کبھی بازؤوں کو چومتے ہیں 

ابھی تو گھر میں ہے زینب ، ابھی کہاں بازار


علی نے بیٹی سے فرمایا صبر کرنا تم

 ردائیں چھینیں گے سر سے یہ دشمن دستار


قسم ہے کعبے کے رب کی ہو کامیاب نہ کیوں 

کرے جو اپنے ہی قاتل کو نیند سے بیدار


لرز رہے ہیں در و بام و منبر و محراب

 عیاں ہیں گریہ زینب سے حشر کے آثار


جو مسح تیغ سے کرتا ہو آب کے بدلے

 نماز اس کو ہی سجدہ نہ کیوں کرے ہر بار


وہ جس کی ضرب ہو افضل عبادتوں سے نوید 

پھر اُس کے سجدے کی عظمت کرے گا کون شمار

Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.