Abbas Ka Lasha Liye | Syed Ali Yazdaan | Noha Lyrics 2024
Abbas Ka Lasha Liye | Syed Ali Yazdaan | Noha 2024 In Urdu Text
رو رہے ہیں شاہ دیں عباس کا لاشہ لئے
رہ گئی بالی سکینہ ہاتھ میں کوزہ لئے
بچوں کی پیاسی نگاہیں دور تک چلتی رہیں
جب گیا تھا با وفا دریا پہ مشکیزہ لئے
اے حسین ابن علی کی ماں ذرا دیکھو ادھر
آئے ہیں عباس بازوؤں کا نذرانہ لئے
زینب دلگیر....... اب عباس بننا ہے تمہیں
پہرہ دینا ہے تمہیں ٹوٹا ہوا نیزہ لئے
تم تو دریا پر گئے تھے اے سکینہ کے چچا
کیا ہوا ۔۔۔کیوں لوٹے ہو تم خون کا دریا لئے
در بدر پھرتی ہیں بہنیں اے علمدار حسین
لوٹ آؤ زینب و کلثوم کا پردہ لئے
مر گئے عباس، زینب اب تو تم کرلو یقیں
آ رہے ہیں۔۔دیکھ لو۔۔۔ٹونٹی کمر مولا لئے
شہ کی آنکھیں کہہ رہی تھیں لاشہء عباس پر
چل دیا بھائی وفا کا سارا سرمایہ لئے
دیکھئیے، کب شاہزادی ان کو کرتی ہیں قبول
ہے مصدق منتظر اشکوں کا نذرانہ لئے
Social Plugin