Dekha Na Sakina Ny Zindan Mein Sawera Hai | Kazimi Brothers Noha Lyrics 2024
Dekha Na Sakina Ny Zindan Mein Sawera Hai | Kazimi Brothers Noha Lyrics 2024 In Urdu Text
میں کیا بتاؤں بابا یہاں کتنا اندھیرا ہے
ہر روز مارتے ہیں مجھ کو تماچے ظالم
تیری لاڈلی کا بابا زخمی ہوا چہرا ہے
پابندی ہے رونے پے میں بین کروں کیسے
اکبر کے قاتلوں نے زندان کو گھیرا ہے
ہوتا نہیں گزر بھی زندان سے ہوا کا
گردن میں تنگ رسن ہے دم گھٹ رہا میرا ہے
سجاد کے سینے پے میں کس طرح سو جاؤں
بھائی کا پاک سینہ زنجیروں نے گھیرا ہے
اصغر کا خوں بھرا وہ کرتا نہیں میں بھولی
اور یاد مجھ کو بابا قاسم کا وہ سہرا ہے
تیرے گلے کو زخمی خنجر نے کیا بابا
رسیوں سے گلا زخمی اب ہو گیا میرا ہے
پیاسا ذبح کیا ہے ان ظالموں نے تجھ کو
میں بھی رہوں گی پیاسی اب وعدہ یہ میر ا ہے
سلمان پوچھتی تھی بابا سے یہ سکینہ
مجھ سے بھی زیادہ زخمی کیوں آپ کا چہرا ہے
Social Plugin