Type Here to Get Search Results !

Sookha Gala Asghar Ka | Shahid Baltistani Noha Lyrics 2024

 Sookha Gala Asghar Ka | Shahid Baltistani Noha Lyrics 2024 

Sookha Gala Asghar Ka | Shahid Baltistani Noha Lyrics 2024

Sookha Gala Asghar Ka | Shahid Baltistani Noha Lyrics 2024 In Urdu Text

سوکھا گلا اصغرؑ کا


اے ماں کے لاڈلے بابا کے سہارے

بہنوں کے دُلارے  اے چھ مہینے والے


تیر سے ایسے چھدا سوکھا گلا اصغر کا

منہ کھلا رہ گیا، خوں بہتا رہا اصغر کا


تیر جب کھینچا تو منہ پھیر لیا روتے ہوئے

زخم شبیر سے دیکھا نا گیا اصغر کا


آسماں کانپ گیا اور زمیں رونے لگی

باپ نے چہرے پہ جب خون ملا اصغر کا


پشت کے چھالوں سے تر ہونے لگی جلتی زمیں

شاہ نے قبر میں جب لاشہ رکھا اصغر کا


تیر کے بعد لحد میں اُسے نیزا مارا

قتل اک روز میں دو بار اصغر کا


ہائے۔۔۔

ساتھ بار آگے بڑھے پیچے ہٹے شہہ لیکن

لاشہ خیموں میں نا لے جایا گیا اصغر کا

کھینچا نیزے سے بدن اور زمیں پر رکھ کر

ہنس کے ظالم نے گلا کاٹ لیا  اصغر کا


ہائے۔۔۔

اک کھلونے کی طرح کھیلا اُچھالا پھینکا

شام کے بچوں کو سر جب بھی ملا اصغر کا


کیسے ذیشان بیاں کوئی کرے پیاس اُس کی

خشک لب ہوگئے جب نام لیا اصغر کا


Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.