Hwe Ha Azal Sa Muja ulfata Hussain | Salam 2024
Hwe Ha Azal Sa Muja ulfata Hussain | Salam 2024 In Urdu Text
حاصل ہوئی ازل سے مجھے اّلفتِ حسین ع
کرتی رہے گی روح سدا نصرتِ حسین ع
لطف و کرم ہے کرب و بلا میں عروج پر
سر چڑھ کے بولتی ہے وہاں عظمتِ حسین ع
باطل نے لاکھ چاہا مِٹانا حسین ع کو
بڑھتی ہی جا رہی ہے مگر اُلفتِ حسین ع
باطل کو سرنگوں کیا سِبطِ رسولؐ نے
اّسکو کہاں ملی ہے کبھی بَیعتِ حسین ع
گُل شمع ہوگئی تو یہ اصحاب نے کہا
دل سے نہ ہوگی کم کبھی بھی چاہتِ حسین ع
سر کٹ کے بھی بلند رہا ہے حسین ع کا
دیکھی سِناں کی نوک پہ بھی رِفعتِ حسین ع
سجدے میں سر حسین ع کا کاٹا تھا جس جگہ
جنت نشاں ہے آج وہاں تّربتِ حسین ع
چودہ سو سال بِیت گئے یاد ہے ہمیں
دلشاد یاد ہے ہمیں وہ غُربتِ حسین ع
Social Plugin