Jhoola Hai Ya Taboot Tumhara Ali Asghar | Mir Hasan Mir Nohay Lyrics 2024
Jhoola Hai Ya Taboot Tumhara Ali Asghar | Mir Hasan Mir Nohay Lyrics 2024 In Urdy Text
جھولا ہے یا تابوت تمہارا علی اصغر
مادر کے لبوں پر ہے یہ نوحہ علی اصغر
پہلو میں میرے اج سے سوئے گی سکینہ
تم باپ کی اغوش میں سونا علی اصغر
سر سارے شہیدوں کے اٹھے نیزوں پہ لیکن
اٹھا تیرا نیزے پہ جنازہ علی اصغر
اس وقت سکینہ بھی کھڑی دیکھ رہی تھی
نیزوں نے جو ڈھونڈا تیرا لاشہ علی اصغر
اس طرح سے رخسار تیرے خون میں تر تھے
ماں دیکھ نہ پائی تیرا چہرہ علی اصغر
محسن کا انہیں دیجیو پرسا میرے بیٹا
جب گود میں لیں گی تجھے زہرا علی اصغر
لائی ہوں تیری قبر سے مولا کو اٹھا کر
اٹھتے ہی نہیں تھے شہہ والا علی اصغر
اکبر نہ سلا پائیں گے تم ضد نہیں کرنا
سینے کا ابھی زخم ہے تازہ علی اصغر
ماں بولی تکلم مجھے مارے گئے پتھر
امت نے دیا یوں تیرا پرسہ علی اصغر
Social Plugin