Type Here to Get Search Results !

Masooma Shab e Ashoor Dua Karti thi Noha Lyrics

 Masooma Shab e Ashoor Dua Karti thi Noha Lyrics 

Masooma Shab e Ashoor Dua Karti thi Noha Lyrics

Masooma Shab e Ashoor Dua Karti thi Noha Lyrics  In Urdu Text

معصومه شب عاشور دعا کرتی تھی رو کر بابا کو نہ کچھ ہو 

چھنتے ہیں تو چھن جائیں بلا سے میرے گوہر بابا کو نہ کچھ ہو


عاشور کی شب جاتی ہے آہستہ برابر دن نکلے گا کیونکر 

بابا کی طرف سی مجھے رہتا ہے بہت ڈر بابا کو نہ کچھ ہو


سہ لوں گی جو ماریں گے طماچے یہ ستمگار نیلے ہوں یہ رخسار 

ہوتا ہے اگر خون سے کرتا ہو میرا تر بابا کو نہ کچھ ہو


لے شمر اگر شاہ کے بدلے میں میری جاں ہوں شاہ پہ قربان 

مرنا تو مجھے یوں بھی ہے زندان میں گھٹ کر بابا کو نہ کچھ ہو


بابا کی ضمانت میں حرم کی ہے جو حرمت پردہ ہے سلامت

 بابا کو جو کچھ ہو گیا چھن جائے گی چادر بابا کو نہ کچھ ہو


پس گنبد افلاک میں پڑتی تھیں دراڑیں کھا کھا کے پچھاڑیں 

کہتی تھی جو زینب سے یہ شبیر کی دختر بابا کو نہ کچھ ہو


خنجر لیے جب شہ کی طرف شہر بڑھے گا سینے پہ چڑھے گا

 گزرے گی نوید اس گھڑی کیا بچی کے دل پر بابا کو نہ کچھ ہو


Top Post Ad

Below Post Ad

Send Noha Lyrics
Right click is disabled for this website.